یہ تکافل پلان شرکائے تکافل کو مالی خطرات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سر پلس کی تقسیم کی منفردخصوصیات بھی پیش کرتا ہے۔ شرکائے تکافل وقف فنڈ میں تبرع کی بنیاد پر زرِ تکافل دے کر وقف کی شرائط کے مطابق سر پلس کی تقسیم میں حصہ دار بھی ہو سکتا ہے۔ ہر سال کے آخر میں ، ای ایف یو لا ئف ، اپنے شرعی مشیر اور مقرر کردہ ائکچوری کی منظوری سے قابل تقسیم سرپلس کی تعین کرے گی۔اس اضافی رقم کا کچھ حصہ شرکاء تکافل کے سرمایہ کاری اکاوٗنٹ میں بونس یونٹس کے طور پر اضافی یونٹس مختص کر کے تقسیم کیا جا ئیگا۔بقایا رقم (کا کچھ حصہ)فلاحی مقاصد کیلئے مختص کی جائیگی۔اضافی رقم کا کچھ حصہ وقف فنڈ کو مضبوطی پہنچانے کیلئے بھی روکا جاسکتا ہے۔