تکافل در اصل شریعت کے مطابق مستقبل کے مالی نقصانات سے تحفظ فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔ اِس میں افراد اور ادارے ایک مشترکہ مقصد کیلئے یکجا ہوتے ہیں اور خود کو مالی تقصانات سے محفوظ رکھنے کیلئے ایک ایسا وقف فنڈ میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں جسے تکافل آپریٹر قائم کرتا ہے۔ فیملی تکافل کے تحت شرکاء تکافل مشترکہ بہتری کیلئے تعاون اور اخوت کی بنیاد پر اپنے خطرات شےئر کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔ تکافل کی اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
- اس میں افراد ایک مشترکہ مقصد کیلئے یکجا ہوتے ہیں اور تکافل آپریٹر (ای ایف یو لائف)کے ذرِ انتظام وقف فنڈ میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں ۔
- تکافل آپریٹر وقف فنڈ کے منتظم کے طور پر کام کرتا ہے اور ایک وکیل (منیجر) کی شکل میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
- کسی بھی شرکاء تکافل کو اگر کوئی مالی نقصان ہوتا ہے تو اس کا ازالہ وقف فنڈ سے کیا جاتا ہے۔
- ہر سال کے آخر میں، کلیمز کی ادائیگی اور اخراجات پورے کرنے کے بعد جو اضافی رقم وقف فنڈ میں رہ جاتی ہے اسے شرعی مشیر اور مقرر کردہ ایکچوری کے مشورے کے مطابق شرکاء تکافل میں تقسیم کردی جاتی ہے۔
تفصیلات کیلئے نیچے دئے گئے لِنک پر کلک کیجئے:
http://urdu.efuhemayahtakaful.com/takaful/takaful