’ای ایف یوفیملی تکافل ‘کے شرعی مشیر محترم مفتی محمد ابراہیم عیسیٰ صاحب ہیں جوجامعہ دارالعلوم ، کراچی کے ایک ممتاز سکالر ہیں اور اسلامی سرمایہ کاری اور تکافل میں مہارت کا درجہ رکھتے ہیں۔ مفتی ابراہیم صاحب نے اپنا درسِ نظامی (قرآن اور سنّہ میں ماسڑز) تخصّص فِی الفقہ (اسلامی فقہ میں مہارت) ،محترم مفتی محمّد تقی عثمانی صاحب کی قریبی نگرانی میں ، جامعہ دارالعلوم، کراچی سے مکمل کیا۔
مفتی محمد ابراہیم صاحب ایک استاد بھی ہیں اور (ستمبر ۲۰۰۶ء سے ابھی تک) ، دارا لعلوم کراچی کے دارالافتاء کے رکن بھی ہیں۔ وہ مختلف اسلامی مالیاتی اداروں ، ایک اسلامی بینک ، مضاربوں اور ایک محاسبی فرم سے بھی وابستہ ہیں۔ مفتی ابراہیم صاحب کو ، پاکستان کی تمام موجودہ تکافل کمپنیوں کا ، شریعت کے مطابق حسابات کی تنقیح کرنے کا منفرد تجربہ بھی حاصل ہے۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر دو ہزار سے زائد فتاویٰ بھی تحریر کئے ہیں۔ رکوٰۃ کے معاملات کیلئے، وہ کئی نمایاں فلاحی اداروں کے شرعی مشیر بھی ہیں۔