ری تکافل

  >   تکافل   >   ری تکافل

میونخ ری ،ری انشورنس کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ انیسویں صدی کے اختتام پر قائم ہونے والی یہ کمپنی آج میونخ میں اپنے ہیڈ آفس کے علاوہ پچاس مختلف کاروباری یونٹوں میں ۴۵,۰۰۰ سے زائد ملازمین پر مشتمل ہے۔ صرف ۲۰۱۳ء میں کمپنی نے ۵۱ ارب یورو پریمئیم حاصل کیا، جس میں سے ۲۷ اعشاریہ ۸ ارب یورو صرف ری انشورنس سے حاصل ہوئے۔

ری انشورنس کے کاروبار کے علاوہ، میونخ ری’ ای آر جی او ‘گروپ کے ذریعے بنیادی انشورنس کے کاروبار پر بھی عمل پیرا ہے ، جو بذاۃ خود یورپ میں بڑے انشورنس گروپوں میں سے ایک ہے۔ ۱۹۹۹ء میں میونخ ری نے ایک ایسٹ مینجمنٹ ونگ ’ایم ای اے جی ‘کے نام سے تخلیق کیا جوتھرڈ پارٹی کے طورپر سرمایہ کاروں سے حاصل سرمایوں کے علاوہ میونخ ری کے تمام سرمایوں کا انتظام سنبھالتا ہے۔ دسمبر ۲۰۱۳ء تک ، ایم ای اے جی نے ۲۸۸ اعشاریہ ایک ارب یورو کی سرمایہ کاریوں کا انتظام چلایا جس میں خود میونخ ری کے ۲۰۹ اعشاریہ ۵ ارب شامل تھے۔

میونخ ری کا ری تکافل یونٹ، دنیا بھر میں لائف اور نان لائف ری تکافل کاروبار کیلئے، بینک نگارا ملائشیا سے دسمبر ۲۰۰۷ء میں لائسنس شدہ، ایک مکمل ری تکافل آپریٹرہے۔ شریعہ مشاورتی بورڈ جو جنوب مشرقی ایشیا ، مشرق وسطیٰ اور برِّ صغیر کی نمائندگی کرتا ہے ، اختراعی اور خو ش آئند حکمت عملیوں سے، اسکے ساتھ مل کر میونخ ری اسلامی معاشروں کی مخصوس ضروریات کے حل پیش کرتا ہے ۔ کوالمپور ، ملائشیا میں قائم میونخ ری ایک خالص وکالہ ماڈل کے طور پر کام کرتا ہے اور دنیا بھر میں مالیاتی اعتبار سے ری تکافل آپریٹروں میں ایک بہت ہی مضبوط اور مستحکم آپریٹر ہے۔

ری تکافل کاروبار میں میونخ ری کی نمایاں خصوصیات

  • خطرے کی نہایت موافق تنوع کے لئے دنیا بھر میں فیملی ری تکافل پر مشتمل عالمی پول چلاتے ہیں۔ ایک نفیس سالانہ اضافی تقسیم(سر پلس) کا طریقہ کار ہے۔
    سالانہ اضافی تقسیم کا طریقہ کار کمپنی کی طرف سے مخصوص کاروباری مساوات کا یقین دلاتا ہے۔
  • بڑے خطروں کے تحفّط کیلئے منفرد شریعہ سے مطابقت رکھنے والے پولنگ کے طریقے سے صارفین کو منافع حاصل ہوتا ہے ۔
  • ان کے ذریعے تکافل آپریٹرز شریعت کے مطا بق، خالص سو فیصد سپلائی چین تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
  • یہ روایتی واپسی دستبرداری استعمال نہیں کرتے ۔ اس سے اس بات کا یقین ملتا ہے کہ جاری کردہ تکافل کاروبار کنوینشنل ری انشورنس کمپنیوں کی کتابوں پر حتمی طور پر ختم نہیں ہوتا۔
  • وہ اپنے ری تکافل پول میں کنوینشنل انشورنس کے کاروبارشامل نہیں کرتے جس سے ان کے صارفین کو یہ ذہنی سکون ہوتا ہے کہ ان کا پول حرام اجزاء سے پاک ہے۔
  • دنیا بھر میں یہ پہلے تکافل آپریٹر ہے جو شریعت کے مطابق ، کسی ناگہانی آفت کی صورت میں نقصان کا ، تحفّظ فراہم کرتا ہے۔