حمایہ تکافل خوش حالی پلان

  >   انفرادی فیملی تکافل   >   حمایہ تکافل خوش حالی پلان

چاہے آپ امیر ہوں یا متوسّط طبقے سے تعلق رکھتے ہوں ، اہل خانہ کیلئے مالیاتی تحفّظ بہت ضروری ہے۔ زندگی کے ہر موڑ پر غیر یقینی حالات پیش آتے ہیں جن سے بچنے کیلئے بچت کرنا ضروری ہے۔ اس لئے آپ قبل از وقت منصوبہ بندی کیجئے تاکہ وقت پر ز ندگی کے ایسے حالات سے نمٹا جا سکے۔ای ایف یو لائف ونڈو تکافل آپریشنز ایک باکفایت شریعت سے مطابقت رکھنے والا یونٹ لنکڈ حمایہ تکافل خوش حالی پلان پیش کرتا ہے۔

حمایہ تکافل خوش حالی پلان شریعت کے مطابق ایک ایسا حل ہے جو بلا تعصّب آپ کو تحفّظ اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ پلان آپ کو قابل قدر تکافل تحفّظ کے ساتھ ساتھ درمیانی مدّت اور طویل مدّت کی بنیاد پر اپنی بچتوں کو یکجا کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ ایک مناسب شراکت سے آپ اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کے ساتھ پیش آنے والی کسی بھی ناگہانی کی صورت میں، آپ کی خواہش کے مطابق مالی تحفّظ حاصل ہوگی۔

اہم خصوصیات:

  • کم از کم زرِتکافل ۸۰۰۰ روپے سالانہ ہے۔
  • زرِتکافل کی رقم ، مستحکم منافع کیلئے شریعت سے مطابقت رکھنے والے فنڈ میں سرمایہ کاری کے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
  • سیونگز کو مزید فروؑ غ دینے کیلئے ، فنڈ ایکسلریشن کنٹریبیوشنز میں بھی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہیں۔
  • پالیسی کے نافذ العمل ہونے کے بعد کسی بھی وقت بچت کی ہوئی رقم تک رسائی حاصل ہے۔
  • طویل المدّت سرمایہ کاری کا فائدہ ، پلان کے اختتام پر بونس کی شکل میں پیش کیاجاتا ہے۔
  • شریعت سے مطابقت رکھنے والی سرمایہ کاری کے منافع میں شراکت دار بنئے۔
  • آپ کی ضروریات کے مطابق پلان کے ضمنی فوائد کا انتخاب کیجئے۔