خواہ وہ آپ کاروزگار ہو، شادی ، بچوں کی تعلیم ، گھر خریدنا ، کاروبار شروع کرنا ہو، یا آپکی ریٹائرمنٹ ہو، مستقبل کی منصوبہ بندی آپ کو اپنے مقصد میں کامیاب کر سکتی ہے۔ زندگی کے ہر موڑ پر، آپ کو ایک ایسے مالیاتی منصوبہ بندی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے جوآپ اور آپ کے اہل خانہ کی ضروریات کو یقینی طور پر پورا کرسکے اور ایک بہترین مالیاتی وسیلے کے طور پر کام کرسکے۔ خواہ آنے والے وقتوں میں کیسے ہی غیر یقینی حالات پیش آئیں۔
ای ایف یو لائف ونڈو تکافل آپریشنز آپ کے لئے پیش کرتا ہے حمایہ تکافل سیونگز پلان، شریعہ سے مطابقت رکھنے والا تکافل پلان، آپکو قابل قدر تکافل تحفّظ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ قدر کی سیونگز جمع کرنے کا موقع دیتا ہے تاکہ آپ کے تمام خواب حقیقت میں بدل جائیں۔ یہ پلان آپکو درمیانی مدّت اور طویل مدّت کی بنیاد پر اپنی سیونگز کو یکجا کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔