اسلامی سرمایہ کاری

  >   تکافل   >   اسلامی سرمایہ کاری

اہل خانہ تکافل کاروبار کیلئے، ای ایف یو لائف شر یعت کے مطابق یونٹ سے منسلک ’ای ایف یو تکافل گروتھ فنڈ ‘ قائم کررہی ہے۔ یہ شریعت کے مطابق سرمایہ کاری پر مشتمل یونٹ سے منلسک فنڈ ہے ۔ اس فنڈ کا مقصد اسلامک میوچل فنڈ، منظور شدہ سرکاری سرمایہ کاری، اسلامک بینکوں میں ٹرم ڈپازٹ اور سکوک جیسی اسکیموں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرکے حاصل شدہ سرمائے کو زیادہ فروغ دینا ہے۔ اس فنڈ کا استعمال اور اس کی نگرانی سرمایہ کاری کے ماہرین کے ذریعے کی جاتی ہے جو سرمایہ کاری کے مواقع،معاشی حالات اور سرمایہ کاری کے بہتر استعمال پر نظر رکھتے ہیں۔