اپنے بچوں کو بہترین یونیورسٹی میں تعلیم کے لئے یا ان کی مثالی شادی کے خواب کو تعبیر بنانے کیلئے ، آپ اپنے بچوں کو بہتر سے بہترزندگی دینے کیلئے کوشاں رہتے ہیں ۔ اس مقصد کیلئے، ایک ایسی سرمایہ کاری اور تحفّظ کا پیکیج ضروری ہے جو ایک بہتر مستقبل کیلئے ، سمجھداری سے منصوبہ بندی کرنے کی غرض سے، خاص طور پر آپ کے لئے تشکیل دیا گیا ہو ۔
ای ایف یو لائف ونڈو تکافل آپریشنز آپ کے لئے پیش کرتا ہے حمایہ تکافل چائیلڈ سیونگز پلان ۔ شریعہ سے مطابقت رکھنے والا تکافل پلان، جو آپ کے بچوں کی مستقبل کی تعلیم اور شادی کی منصوبہ بندی کرنے کیلئے ایک مکمل مالیاتی حل فراہم کرتا ہے خواہ آنے والے وقتوں میں کیسے ہی غیر یقینی حالات پیش آئیں۔ یہ پلان آپ کو وقت کے ساتھ ساتھ سیونگز کے فنڈ کو جمع ہونے میں مدد دیتا ہے جو آپ کے بچوں کی تعلیم اور شادی کے اخراجات کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پلان میں پہلے سے موجود کنٹینویشن بینیفیٹ ، پلان کی مدّت کے دوران، خدانخواستہ آپ کی وفات کی صورت میں، آپ کے بچوں کے مستقل کے تحفّظ کی ضمانت پیش کرتا ہے۔
آسان الفاظ میں،تکافل چائیلڈ سیونگز پلان آنے والے کل کی مشکلات سے قطع نظر رکھتے ہوئے ، آپ کو اپنے بچوں کے ساتھ ہر حسین لمحہ سے لطف اندوز ہونے کی آزادی فراہم کرتا ہے۔