جناب طاہر جی سچک
جناب طاہر سچک نے انگلستان میں تعلیم حاصل کی ۔ وہ بورن ماؤتھ یونیورسٹی سے بزنس سٹڈیز کے گریجویٹ ہیں اور لورپول یونیورسٹی سے مینیجمنٹ سٹڈیز میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے بھی حامل ہیں ۔اپنی تعلیم سے فراغت کے بعد ، طاہر صاحب نے برٹش سول سروس میں شمولیت اختیار کی اور پانچ سال بعد لائف انشورنس کے پیشے میں اپنی صلاحیتیں آزمانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ۱۹۹۴میں ای ایف یو لائف میں شامل ہونے کیلئے پاکستان آنے سے قبل، انگلستان کی کئی بڑی لائف انشورنس کمپنیوں ،الائڈ ڈنبر، ٹرائیڈنٹ لائف اور آخر میں سینچری لائف میں ایگزیکیوٹو عہدوں پر خدمات انجام دیں۔
طاہر صاحب کا خالص تجربہ سیلز مینیجمنٹ اور مارکٹنگ میں ہے۔انہوں نے پاکستان میں انشورنس کے حوالے سے نئے خیالات اور مصنوعات جیسے کہ ’’یونٹ لنکنگ‘‘ اور ’’شدید بیماری‘‘ متعارف کرانے میں مدد دی۔ای ایف یو لائف کی متعارف کی گئی ان جدید پڑوڈکس نے ، پاکستان میں ایک اوسط سرمایہ کار کو بھی پہلی مرتبہ موقع فراہم کیا کہ وہ بھی انشورنس کے حوالے سے مغرب میں پھیلی ہوئی جدید مصنوعات سے فائدہ حاصل کرے۔
طاہر صاحب ای ایف یو جنرل انشورنس کے ڈائرکٹر اور آلیانز ای ایف یو ہیلتھ کے وائس چیرمین بھی ہیں۔ مزید برآں وہ انسٹیٹیوٹ آف کیپیٹل مارکیٹس کے ڈائرکٹر اورپاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے ’’سرٹیفائڈ ڈائرکٹر‘‘ بھی ہیں۔