قواعد پالیسی

  >   قواعد پالیسی

ای ایف یو لائف ، انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو کمپنی اور اسکی دستیاب خدمات کے بارے میں عام معلومات فراہم کرنے کیلئے ، اس ویب سائٹ کو بحال رکھتی ہے جو اس ویب سائٹ کے مندرجات تک رسائی حاصل کرکے اور انکو پڑھ کر ، سمجھ لیتے ہیں اور انکو قبول کرلیتے ہیں۔

  • ای ایف یو لائف تمام تر بہترین کوشش کرتی ہے یہ یقینی بنانے کیلئے کہ اس میں دستیاب معلومات درست ہیں اور بالکل جدید ہیں۔ البتہ، ای ایف یو لائف ان معلومات کی درستگی کی ضمانت نہیں دے سکتی نہ ہی یہ ضمانت دے سکتی ہے کہ یہ معلومات ہمیشہ سب سے نئی ہیں۔
  • ای ایف یو لائف کسی غفلت یا کوئی اور وجہ کے باعث کسی بھی نقصان کیلئے کسی بھی نوعیت کی ذمّہ داری قبول نہیں کرتی۔ اس میں شامل ہیں، بغیر کسی حد کے، کوئی بھی براہ راست، بالواسطہ ، سزا کے طور پر، یا نتیجتاً نقصان کے، جو ان صفحات پر دستیاب معلومات سے ہو۔ اس میں وہ تمام کاروائیاں ، لین دین ، یا بھول شامل ہیں جو ان نقصانات کے نتیجے میں ہوں۔ کسی شک و شبہ کی صورت میں، سائٹ استعمال کرنے والے ، ماہرانہ رائے حاصل کئے بغیر، ان معلومات پر عمل نہ کریں۔
  • اِلّا یہ کہ اس سے ہٹ کر کہ اس طرف کوئی توجّہ دلائی گئی ہو، اس سائٹ کے مندرجات دانشورانہ املاک کے حقوق کے حامل ہیں جو ای ایف یو لائف کی ذاتی ملکیت ہیں اور ای ایف یو لائف کی ظاہری اجازت کے بغیر یا ویب صفحات ، الیکٹرونک طور پر یا کسی دوسرے ذریعہ ابلاغ میں استعمال نہیں کئے جاسکتے۔
  • پروڈکٹس اور خدمات کے بارے میں تمام تر معلومات بغیر کسی اطّلاع کے بدل سکتی ہیں۔
  • ویب سائٹ پر دئے گئے شماریات تشریحی ہیں اور صرف رہنمائی کے طور پر قابل استعمال ہیں اور ای ایف یو لائف سے تصدیق سے مشروط ہیں۔ کمپنی کسی بھی شماریات کے مکمل ہونے یا انکے درست ہونے کی ضمانت نہیں دیتی۔
  • ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ ، آپ کی دی گئی ذاتی خاص معلومات ، ای ایف یو گروپ آف کمپنیز کے علاوہ ، مارکیٹنگ یا دلچسپی کے لئے کسی بھی دوسرے ادارے یا انکے نامزد کردہ کسی بھی ذیلی ادارے کو پیش نہیں کرے گی۔
  • ای ایف یو لائف کی خدمات صرف اسلامی جمہوریہ پاکستان میں دستیاب ہیں ، اِلّا یہ کہ خاص طور پر اس سے ہٹ کر بتایا جائے۔