جناب محمود لوٹیا

  >   جناب محمود لوٹیا

جناب محمود لوٹیا

جناب محمود لوٹیا نے پنجاب یونیورسٹی سے بی ایس سی کی سند حاصل کی ۔ وہ انگلستان کے چارٹرڈ انشورنس انسٹیٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ (اے سی ٹو)ہیں۔ انہوں نے اپنے بیمے کے کیریر کا آغاز اپریل ۱۹۷۴سے کیا۔ بعد ازاں ایم اینڈ جی ری انشورنس کمپنی، انگلستان سے تربیت حاصل کی۔ اپریل ۱۹۷۷ سے انہیں نے آدمجی انشورنس کمپنی لیمیٹیڈ اور کمرشل یونین ایشورنس کی پاکستان شاخ سے کام کا آغاز کیا۔۱۹۸۹ میں ابو دھابی نیشنل انشورنس کمپنی کے ساتھ کام کرنے کیلئے ابو دھانی چلے گئے ۔ پاکستان واپسی پر، اگست۱۹۹۱ میں انہوں نے ای ایف یو جنرل انشورنس میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت وہ کمپنی کے تکنیکی آپریشنز بشمول بیمہ، کلیم اور ری انشورنس کے انچارج ہیں اور فلوقت وہ ای ایف یو لائف کے سینئر ڈپٹی منیجنگ ڈائرکٹر ہیں۔

لوٹیا صاحب کو ای ایف یو جنرل کی طرف سے ونڈو تکافل آپریشنز قائم کرنے کی اہم ذمّہ داری سونپی گئی تھی جس نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔

لوٹیاصاحب ۱۹۸۰سے مختلف عہدوں پر انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان سے وابستہ رہے ہیں اور تقریباً تمام کمیٹیوں، ایگزیکیوٹوکمیٹی میں خدمات انجام دی اور فی الوقت۲۰۱۴ ۔۲۰۱۵ کے سال کیلئے اسکے چےئرمین ہیں۔ لوٹیا صاحب آئی اے پی، پی آئی آئی کے زیر اہتمام مختلف تدریبی پروگراموں میں بہ حیثیت لیکچراربھی اپنی خدمات پیش کرچکے ہیں جس میں پی آر سی ایل بھی شامل ہے۔

جناب محمود لوٹیا