جناب ہینز ڈولبرگ
جناب ہینز ڈولبرگ ،۱۹۹۸ سے میونخ میں قائم ایلائنز ایس ای کی کی ایشیاء پیسیفک ڈویژن سے وابستہ ہیں اور ایشیاء ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں خطّے میں موجودایلائنز کے دفاتر کے اشتراک سے کمپنی کے آپریشن کے انتظام کے لئے ذمہ دار ہیں۔وہ آپریشن کی دیکھ بھال کیلئے میونخ میں ایلائنز کے ہیڈکوارٹرز اور ثانوی دفاتر کے درمیان اکثروبیشتر سفر کرتے ہیں۔ ڈولبرگ صاحب ایلائنز میں تین عشروں سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں اور کئی عہدوں کے مالک رہے ہیں، جس میں پرسنل منیجر سے لے کر جنرل منیجر اور چیف ریپریزینٹیٹو سے منیجنگ ڈائرکٹر تک کے عہدے شامل ہیں۔
جناب ڈولبرگ نے ۱۹۸۰ میں ٹوکیو اور ہانگ کانگ میں کام کیا اور وہ اس رہ نما ٹیم کا حصہ تھے جس نے ایشیاء پیسیفک میں گروپ کے وسیع آپریشن کو قائم کیا۔ ڈولبرگ صاحب کی ذمہ داریوں کا دائرہ اکتوبر ۲۰۰۷ میں بڑھادیا گیا تھا اور انہیں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں پانچ مزید ممالک کے امور سونپے گئے ۔ جناب ڈولبرگ قانون کی ڈگری کے حامل ہیں او ر آلیانز کے کئی ثانوی اداروں اور شعبوں میں ایگزیکیوٹو عہدوں پر تعینات ہیں۔ ان کو دو مشہور یونیورسٹیوں ، ساؤتھ ویسٹرن یونیورسٹی آف زینگدو، جو چائنا کی فنانس اور اکنامکس کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے، اور ٹونگجی یونیورسٹی آف شنگھائی سے اعزازی پروفیسر بھی مقرر کیا گیا ہے۔