ملازمین کو ادارے کے لئے برقرار رکھنا اور ان میں بہترسے بہتر کرنے کی تحریک پیدا کرنا شاید وہ کلیدی چیلنجز ہیں جن کاآجر حضرات ایک تقابلی ماحول میں سامنا کرتے ہیں ۔ یہ ضروری ہے کہ ملازمین کو اپنے کام پر توجہ دینے پر ملحوظ رکھا جائے اور وہ طویل مدّت تک ادارے سے مخلص رہیں۔ ملازمینُ اس وقت خود کو بہت زیادہ ادارے کے لئے وقف کرتے ہیں جب انکو یقین ہوتا ہے کہ انکے ادارے انکی بہبود کے بارے میں حقیقتاً کتنا خیال کرتے ہیں۔ گروپ فیملی تکافل کسی فیکٹری کے فرش سے متعلق یا کسی بورڈ روم سے متعلق، ملازم پیشہ کی بیمہ زندگی کی ضروریات کا احاطہ کرتی ہے ۔
ای ایف یو لائف گروپ ٹرم فیملی تکافل کی خاص باتیں درج ذیل ہیں:
[accordions autoHeight=’true’]
ای ایف یو گروپ فیملی تکافل پلان آجروں کو اضافی دستیاب فوائد کی ایک جامع حد سے انتخاب کرکے انکی مخصوص ضروریات کے مطابق پیکیج کو ڈھالنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ تمام تحفّظات ۲۴ گھنٹے کی بنیاد پر بین الاقوامی طور پر حاصل ہیں اور اس میں جائے ملازمت پر موجودگی اور غیر موجودگی، دونوں صورتوں میں خطرات کا تحفّظ حاصل ہے۔ ہر چند کہ اضافی فوائد کچھ شرائط پر مبنی ہیں ، لیکن وفات کی صورت میں بنیادی فائدہ ہر پابندی سے آزاد ہے اور ہر صورت میں قابل ادائیگی ہوگا۔ دہشت گردی کے واقعات جیسے کہ آتشیں اسلحہ ، قتل، حملہ یا چھپ کر قتل کیا جاتا ، ان سب کو تحفّظ حاصل ہے۔
اس فائدے کے تحت، حادثاتی وفات کی صورت میں ایک اضافی معاوضہ دستیاب ہے۔
اس فائدے کے تحت، کسی حادثے کی باعث مکمل اور مستقل طور پر معذوری کی صورت میں (شیڈول کے مطابق جو لیبر قوانین کے مطابق ہے) بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی ایک مخصوص شرح فراہم جاتی ہے۔ اس رائڈر کا بنیادی مقصد ان ملازمین کو مالی تحفّظ فراہم کرنا ہے جن کو اپنی ملازمت کی جگہ پر عموماً کسی جسمانی عضو کی قطع و برید کا زیادہ خطرہ ہو۔
اس فائدے کے تحت، اگر کسی حادثے کی باعث مکمل اور مستقل طور پر معذوری ، ممبر کو اپنا پیشہ یا ایسا ہی کوئی پیشہ جس کا وہ تعلیم، ٹریننگ یا تجربے کے اعتبارسے مناسب طور پر اہل ہواختیار کرنے سے روکے تو اس کو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل فراہمی کی جاتی ہے۔ اس رائڈر کا بنیادی مقصد آپ کے گروپ کے ملازمین کو مالی تحفّظ فراہم کرنا ہے ۔
اس فائدے کے تحت، اگر کسی حادثے کی باعث مکمل اور مستقل طور پر معذوری ، ممبر کو اپنا پیشہ یا کوئی او رپیشہ اختیار کرنے سے روکے تو اس کو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل فراہمی کی جاتی ہے۔ اس رائڈر کا بنیادی مقصد آپ کے گروپ کے ملازمین کو مالی تحفّظ فراہم کرنا ہے ۔
اس فائدے کے تحت، اگر معذوری کسی قدرتی وجوہات کی بنا ء پر ہوئی ہو تو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل ادائیگی کی جاتی ہے۔
یہ فائدہ کسی حادثے کے باعث پیش آنے والی عارضی مکمل معذوری کی صورت میں قابل ادائیگی ہے۔ یہ فائدہ زیادہ سے زیادہ ایک سال کے لئے ماہانہ بنیاد پر ادا کیا جاتا ہے اور ان معذوریوں کی صورت میں ادا کیا جاتا ہے جن کا دورانیہ چودہ دن سے زیادہ ہو۔
ہمارا ہسپتال میں داخلہ/طبّی اخراجات کا پلان ایسے حادثاتی واقعات کے خلاف تحفّظ فراہم کرتا ہے جن میں جسمانی ضربات پیش آئی ہوں۔ یہ پلان حادثے کے باعث ہسپتال میں داخلے کی صورت مین مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ یہ پلان حادثے کی وجہ سے کسی ہسپتال میں طبّی علاج پر اٹھنے والے اصل اخراجات کا ازالہ کرتا ہے۔
یہ فائدہ کم آمدنی والے ملازمین کو میسّر ہے،جو انکی وفات کی صورت میں ،انکی تجہیز و تکفین کے اخراجات پورا کرنے کیلئے پیش کیا گیا ہے۔
یہ فائدہ ، مرض الموت کی تشخیص کی صورت میں بیمہ شدہ مجموعے کا پچاس فیصد قبل از وقت ادائیگی پیش کرتا ہے (جس کی زیادہ سے زیادہ ایک حد مقرر ہے)۔ بقایا پچاس فیصد وفات پر پیش کیا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں آجر سے جو بنیادی مواد درکار ہے وہ ملازمین کی فہرست ہے جس میں ان کے نام، تاریخ پیدائش، ملازم کا کوڈ یا ایسا ہی کوئی اور شناختی کوڈ اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر۔
یکساں تحفّظ کی صورت میں مزید کوئی تفصیلات درکار نہیں ہونگی۔
درجوں کے اعتبار سے تحفّظ کی صورت میں جو تنخواہوں سے ، عہدے سے، مدّت ملازمت سے یا کسی اور متغیر سے منسلک ہو، تو یہ سب تفصیلات ہر ملاز م کے لئے مہیّا کرنی ہونگی۔ یہ معلومات بیمہ شدہ مجموعے کا حسا ب لگانے کیلئے درکار ہیں اور ہر تجدیدی تاریخ پر درکار ہونگی۔
کمی بیشی کا بروقت ردّوبدل کیا جاسکتا ہے اگر ملازمین کی ادارے میں آمد /روانگی ، نام ، تاریخ پیدائش، قومی شناختی کارڈ نمبر اور ادارہ چھوڑنے یا ادارے میں آمدکی تاریخوں سے بروقت آگاہ کردیا جائے۔
ای ایف یو لائف میں ہم آپکو اعلٰی خدمات پیش کرنے، اور آپکی امیدوں سے زیادہ خدمت کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایک دوستانہ کسٹمر سروسز اور کام سے مخلص کنسلٹنٹ فورس کی موجودگی میں ہم ہر وقت آپکو اپنی بھرپور توجہ کا یقین دلاتے ہیں۔
اپنے صارفین کو مستقل طور پر مطمئن رکھنے کیلئے ہم نے بہت ہی مضبوط سروس اسٹینڈرڈز ترتیب دئے ہیں
[/accordions]