کریٹکل اِلنیس کوَ ر

  >   گروپ فیملی تکافل   >   کریٹکل اِلنیس کوَ ر

کسی سنگین بیماری کی صورت میں ہمارا کریٹکِل اِلنیس کوَر علاج کے مہنگے اخراجات کی ادائیگی کے مالی دباؤ کو کم کرنے میں مددکرسکتا ہے۔

یہ فائدہ یک با رگی ایک مجموعی نقد رقم مہیّا کرتی ہے جو آپکوعلاج کیلئے ضروری سامان خریدنے ، روز مرّہ کے یا نجی علاج کے اخراجات کو پورا کرنے یا آمدنی مہیا کرنے کیلئے استعمال ہوسکتی ہے۔یہ رقم اس وقت قابل ادائیگی ہے جب کوئی درج ذیل دس بیماریوں میں سے کسی ایک کا شکار ہوتا ہے:

  • دل کا دورہ
  • (کورونری آرٹری سرجری (بائی پاس سرجری
  • فالج
  • کسی بڑے عضو کی تبدیلی
  • سرطان
  • اعصابی نظام کا سکڑ جانا
  • نابینا پن
  • اسٹروک
  • گردے فیل ہوجانا
  • بہرہ پن

[accordions autoHeight=’true’]

اس پلان کیلئے کوئی اضافی رائڈر موجود نہیں۔

آجر/شریک کیلئے ملازمین کی فہرست ، انکے نام ، تاریخ پیدائش، اور شناختی کارڈ نمبر جمع کروانا ضروری ہیں۔ یہ معلومات ہر سال پالیسی تجدید پر درکار ہونگی۔ ملازمین کے اضافے یا کمی کی صورت میں بروقت عمل کیا جاسکتا ہے اگر ملازمین کی ادارے میں آمد و رفت ، بمعہ نام، تا ریخ پیدائش، شنا ختی کارڈ نمبر ، کمپنی میں شامل ہونے یا چھوڑنے کی تاریخ اور دیگر معلومات کی اطلاع بروقت دے دی جائے۔

ای ایف یو لائف میں ہم آپکو اعلٰی خدمات پیش کرنے، اور آپکی امیدوں سے زیادہ خدمت کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایک دوستانہ کسٹمر سروسز اور کام سے مخلص کنسلٹنٹ فورس کی موجودگی میں ہم ہر وقت آپکو اپنی بھرپور توجہ کا یقین دلاتے ہیں۔

اپنے صارفین کو مستقل طور پر مطمئن رکھنے کیلئے ہم نے بہت ہی مضبوط سروس اسٹینڈرڈز ترتیب دئے ہیں

  • کلیم کے دستاویزات جمع کرانے کے سات دن کے اندر کلیم کا تصفیہ
  • تین دن میں بزنس سے متعلق شکایات کا جواب
  • بہترین کوالٹی کی خدمات پیس کرنے کیلئے ’آئی ایس او ۲۰۰۸- ۹۰۰۱ ‘ سے تصدیق شدہ امورِکار
  • تکافل کے پس منظر سے واقفیت رکھنے والا تربیت یافتہ عملہ
  • صارف کی جانب سے کوٹیشن کی درخواست پر تین دن کے اندر اندر کوٹیشن کی تیاری

[/accordions]