ای ایف یو لائف گروپ پروویڈنٹ اسکیم ، کسی خاندان کے کفیل کی بے وقت وفات کے صورت میں ایک مالی تحفّظ فراہم کرنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔ ماہانہ تنخواہ کی شکل میں ہونے والی آمدنی سے محرومی سے ہٹ کر، مرنے والے کا خاندان پروویڈنٹ فنڈ کے جاری مجموعے سے بھی محروم ہوجاتا ہے جو خاندان کے کفیل کی اپنی معمول کی ریٹائرمنٹ کی عمر تک بقید حیات رہنے پر حاصل ہوتا ۔
پروویڈنٹ فنڈ تکافل اسکیم کے اہم نکات درج ذیل ہیں
[accordions autoHeight=’true’]
ای ایف یو گروپ فیملی تکافل کریڈٹ پروٹیکشن اسکیم ، مالیاتی اداروں کو ایسی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے وہ خود اپنی مرضی کے مطابق دئے گئے انشورنس پیکج میں سے کسی کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔ تمام تحفظات۲۴ گھنٹوں کیلئے دنیا بھر میں کارآمد ہیں اور ان میں آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی کے خطرات بھی شامل ہیں۔ ہر چند اضافی فوائد کچھ شرائط پر مبنی ہیں، لیکن وفات کی صورت میں حاصل فائدہ شرائط سے آزاد ہے اور ہر حال میں قابل ادائیگی ہوگا۔ دہشت گردی کے عوامل ، جیسے کہ آتشیں اسلحے، قتل، حملہ، اور ہلاکت پر بھی کوریج حاصل ہے۔
اس فائدے کے تحت، اگر کسی حادثے کی باعث مکمل اور مستقل طور پر معذوری ، ممبر کو اپنا پیشہ یا ایسا ہی کوئی پیشہ جس کا وہ تعلیم، ٹریننگ یا تجربے کے اعتبارسے مناسب طور پر اہل ہواختیار کرنے سے روکے تو اس کو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل فراہمی کی جاتی ہے۔ اس رائڈر کا بنیادی مقصد آپ کے گروپ کے ملازمین کو مالی تحفّظ فراہم کرنا ہے ۔
اس فائدے کے تحت، اگر کسی حادثے کی باعث مکمل اور مستقل طور پر معذوری جو ممبر کو اپنا پیشہ یا کوئی او رپیشہ اختیار کرنے سے روکے تو اس کو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل فراہمی کی جاتی ہے۔ اس رائڈر کا بنیادی مقصد آپ کے گروپ کے ملازمین کو مالی تحفّظ فراہم کرنا ہے ۔
اس فائدے کے تحت، اگر معذوری کسی قدرتی وجوہات کی بنا ء پر ہوئی ہو تو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل ادائیگی کی جاتی ہے۔
اس سلسلے میں آجر سے جو بنیادی مواد درکار ہے وہ ملازمین کی فہرست ہے جس میں ان کے نام، تاریخ پیدائش ، انفرادی پرووڈنٹ فنڈ بیلنس، ملازمت کوڈ نمبر یا ایسا ہی کوئی اور شناختی کوڈ اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر۔
یکساں تحفّظ کی صورت میں مزید کوئی تفصیلات درکار نہیں ہونگی۔
درجوں کے اعتبار سے تحفّظ کی صورت میں جو تنخواہوں سے ، عہدے سے، مدّت ملازمت سے یا کسی اور تبدیلی سے منسلک ہو، تو یہ سب تفصیلات ہر ملاز م کے لئے مہیّا کرنی ہونگی۔ یہ معلومات بیمہ شدہ رقم کا حسا ب لگانے کیلئے درکار ہیں اور ہر تجدیدی تاریخ پر درکار ہونگی۔
کمی بیشی کا بروقت ردّوبدل کیا جاسکتا ہے اگر ملازمین کی ادارے میں آمد /روانگی ، نام ، تاریخ پیدائش، قومی شناختی کارڈ نمبر اور ادارہ چھوڑنے یا ادارے میں آمدکی تاریخوں سے بروقت آگاہ کردیا جائے۔
ای ایف یو لائف میں ہم آپکو اعلٰی خدمات پیش کرنے، اور آپکی امیدوں سے زیادہ خدمت کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایک دوستانہ کسٹمر سروسز اور کام سے مخلص کنسلٹنٹ فورس کی موجودگی سے ہم ہر وقت آپکو اپنی بھرپور توجہ کا یقین دلاتے ہیں۔
اپنے صارفین کو مستقل طور پر مطمئن رکھنے کیلئے ہم نے بہت ہی مضبوط سروس اسٹینڈرڈز ترتیب دئے ہیں
[/accordions]