تکافل تعلیمی فیس کی جاریہ ادائیگی کا منصوبہ ۔ تعلیمی ادارے

  >   گروپ فیملی تکافل   >   تکافل تعلیمی فیس کی جاریہ ادائیگی کا منصوبہ ۔ تعلیمی ادارے

تعلیمی ادارہ ایک بچے کیلئے دوسرا گھر ہوتا ہے جو اس کو اسی طرح سنوارتا ہے، تعلیم دیتا ہے اور اسکو تعلیم مہیّا کرتا ہے اسی طرح جیسے کہ ہر بچے کے والدین کرتے ہیں۔ چنانچہ تعلیمی ادارے ، بچوں کے مستقل کو سنوارنے کیلئے بہت ہی اہم ہیں۔ اسی لئے یہ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ، والدین کی بھی ذمّہ داری ہوتی ہے کہ وہ بچے کی تعلیم کے سلسلے کو یقینی بنائیں۔ کسی حادثے کی صورت میں، یہ خواب ناقابل حصول ہوسکتا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے، ای ایف یو لائف یہ اشد ذمّہ داری لیتی ہے اور کسی بھی ان ہونی کی صورت میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھنے کی ضمانت دیتی ہے۔

تعلیمی فیس کی جاریہ ادائیگی کا منصوبہ اسکولوں کے ساتھ ساتھ ، کالج اور جامعات اور تعلیمی اداروں کی تمام اقسام کے لئے ہے۔ یہ منصوبہ مندرجہ سہولیات ذیل پیش کرتا ہے

  • والدین (میں سے کوئی بھی ایک) یا سرپرست کو ساٹھ سال کی عمر تک حاصل تحفّظ
  • سالانہ پریمیم میں خودکار افراط زر کا تحفّظ
  • ادارے کی ساکھ کو بڑھانا
  • پریمیم ادارے کی ماہانہ یا سالانہ فیس میں خودکار طور پر شامل کیا جاسکتا ہے اور ادارے کی طرف سے ایک اضافی فائدے کے طور پر کے پیش کیا جاسکتا ہے
  • ٹیکس مقاصد کیلئے پریمیمز قابل اجازت خرچہ جات کے طور پر لئے جاتے ہیں۔

[accordions autoHeight=’true’]

ای ایف یو گروپ لائف اسکیم تعلیمی اداروں کو ، اضافی دستیاب فوائد کی ایک وسیع حد سے اجتخاب کرکے اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق پیکیج کو ڈھالنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ تمام تحفّظ ۲۴ گھنٹے ،دنیا بھر کی بنیاد پر دستیاب ہیں اور فرائض کی انجام دہی کے دوران یا فرض سے رخصت ہونے پر خطرات ، دونوں شامل ہیں۔ ہر چند کہ اضافی فوائد کچھ استثنےٰات سے مشروط ہیں، وفات کی صورت میں بنیادی فائدہ کسی استثنیٰ سے آزاد ہے اور ہر صورت میں قابل ادائیگی ہوگا۔ دہشت گردی کی کاروائیاں جیسے کہ آتشی اسلحہ، قتل، زدو کوبی،اور خفیہ قتل بھی تحفّظ میں شامل ہیں۔

  • حادثاتی معذوری کی صورت میں فائدہ (اپنے یا اسی نوعیت کے پیشے سے متعلق)
  • یہ فائدہ بنیادی سم ایشورڈ کی مکمل ادائیگی مہیّا کرتا ہے اگر مستقل اور مکمل معذوری رکن کو اپنا یا اسی نوعیت کا کوئی بھی پیشہ اپنانے سے روکتی ہو جو اس کے لئے وہ تعلیم، ٹریننگ یا تجربے کے لحاظ سے مناسب طور پر موزوں ہو۔

  • حادثاتی معذوری کی صورت میں فائدہ (کوئی بھی پیشہ ہو)
  • یہ فائدہ بنیادی سم ایشورڈ کی مکمل ادائیگی مہیّا کرتا ہے اگر مستقل اور مکمل معذوری رکن کو اپنا یا کسی اور نوعیت کا کوئی بھی پیشہ اپنانے سے روکتی ہو ۔

  • قدرتی معذوری کی صورت میں فائدہ
  • یہ فائدہ بنیادی سم ایشورڈ کی مکمل ادائیگی مہیّا کرتا ہے اگر مستقل معذوری قدرتی وجوہات کی نباء پر ہو۔

بنیادی ضرورتِ امورِ معلومہ میں ادارے کی جانب ہے ہر گریڈ کیلئے فیس کا ڈھانچہ اور اس گریڈ میں طلباء طالبات کی تعداد درکار ہوگی۔ ہر طالب علم کے لئے والدین میں سے متعلقہ فرد /سرپرست کی تفصیلی معلومات جیسے کہ نام، تاریخ پیدائش اور قومی شناختی کارڈ نمبر درکار ہونگی۔ نئے طلباء اور اسکول چھوڑ کر جانے والے طلباء کو اس اسکیم میں ماہانہ بنیاد پر ترتیب دیا جاسکتا ہے۔

ای ایف یو لائف میں، ہم آپ کو بہترین خدمات مہینا کرنے اور آپ کی توقّعات سے بڑھ کر آپ کی خدمت کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں ۔ صارف کیلئے ایک دوستانہ سروس اور سرگرم سیلز فورس کی موجودگی میں، ہم ہمہ وقت آپکو اپنی بہترین توجّہ کایقین دلاتے ہیں۔

ہم نے سخت نوعیت کے سروس کے معیارات وضع کئے ہیں تاکہ ہم اپنے صارفین کو مستقل طور پر مطمئن رکھ سکیں

  • کلیم کی دستاویزات جمع کرانے کے سات دن کے اندر اندر کلیم کا تصفیہ۔
  • کاروباری معلومات پر تین دن کے اندر اندر جوابی اقدام۔
  • زیادہ سے زیادہ معیاری خدمات کو یقینی بنانے کیلئے آئی ایس او ۲۰۰۸۔۹۰۰۱ سرٹیفائڈ شدہ امورِکار کے طریقہ ہائے۔
  • مضبوط انشورنس کے پس منظر سے آشنا بہترین طور پر تربیت یافتہ عملہ۔
  • صارف سے شرحِ نرخ کی درخواست کے وصولی کے تین دن کے اندر اندر شرحات کی تیاری۔

[/accordions]