کریڈٹ پروٹیکشن اسکیم ۔ آجر

  >   گروپ فیملی تکافل   >   کریڈٹ پروٹیکشن اسکیم ۔ آجر

پلان کا جائزہ/فوائد

ملازمین کو اپنی صلاحیتیں بڑھانے اور انکوجائے ملازمت پربرقرار رکھنے کیلئے انکو بار با ر اضافی احساس دلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ملازمین کیلئے قرضے کا تحفظ، آجر اور اجیر کے تعلق کو بہتر بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔ اس اسکیم کے تحت ، آجر کی جانب سے ملازمین کو گھر ، ٹرانسپورٹ وغیرہ کیلئے دئے جانے والے قرضوں کو ای ایف یو لائف وقف فنڈ کے ذریعے جو ای ایف یو لائف چلاتی ہے، تحفظ حاصل ہوتاہے۔ کسی کی اپنی کمپنی سے قرضہ لینے اور اسکے ساتھ ساتھ اسکا بیمہ کرانے کا ایک منفرد طریقہ ملازم کو ذہنی سکون دیتا ہے اور ملازم کو کمپنی میں نوکری کیلئے مزید پابند کرتا ہے۔ چنانچہ اپنے ملازمین کو بھی موقع دیجئے کہ وہ نئی گاڑی، پرآسائش گھر، بچوں کی اعلٰی تعلیم یا اہلِ خانہ کے پردیس گھومنے پھرنے کے مزے،مکمل ذہنی سکون کے سا تھ حاصل کرسکیں۔

آجرکی طرف سے پیش کیے جانے والی کریڈٹ پروٹیکشن اسکیم کی د رج ذیل چیزیں اس پروڈکٹ کو اہم بنا دیتی ہیں

  • ملازمین کمپنی سے وفادار رہتے ہیں اور لمبے عرصے تک کمپنی کا ساتھ دے سکتے ہیں۔
  • قرضے کی رقم کے مقابلے میں انشورنس پریمیم بہت ہی معمولی۔
  • پیریمیم ریٹس قرضے کیلئے چارج کئے گئے ریٹس میں شامل کئے جاسکتے ہیں۔
  • پریمیم کو ٹیکس مقاصد کیلئے’ اجازت شدہ اخراجات‘ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
  • وفات یا معذوری کی صورت میں ، قرضے کی ایک ساتھ ادائیگی کی جاتی ہے، قرضہ لینے والے کی وفات یا معذوری کی صورت میں اہل خانہ پر قرضے کی ادائیگی کابوجھ نہیں پڑتا۔
  • ملازم کا ۶۰ سال کی عمر تک کا تحفّظ۔

[accordions autoHeight=’true’]

ای ایف یو گروپ فیملی تکافل کریڈٹ پروٹیکشن اسکیم آجر وں کو ایسی سہولت فراہم کرتی ہے جس سے وہ خود اپنی مرضی کے مطابق دئے گئے اضافی فوائدکی ایک وسیع حد سے کسی کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔ تمام تحفظات۲۴ گھنٹوں کیلئے دنیا بھر میں کارآمد ہیں اور ان میں آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی کے خطرات بھی شامل ہیں۔ ہر چند کہ اضافی فوائد مشروط ہیں، لیکن وفات کی صورت میں فائدہ شرائط سے مبّراہے اور ہر حال میں قابل ادائیگی ہوگا۔ دہشت گردی کے عوامل ، جیسے کہ آتشیں اسلحے، قتل، حملہ، اور ہلاکت پر بھی تحفظ حاصل ہے۔

  • حادثاتی معذوری کی صورت میں فائدہ: اپنا یا اسی نوعیت کاکوئی اور پیشہ
  • اس فائدے کے تحت، اگر کسی حادثے کی باعث مکمل اور مستقل طور پر معذوری ، ممبر کو اپنا پیشہ یا ایسا ہی کوئی پیشہ جس کا وہ تعلیم، ٹریننگ یا تجربے کے اعتبارسے مناسب طور پر اہل ہواختیار کرنے سے روکے تو اس کو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل فراہمی کی جاتی ہے۔ اس رائڈر کا بنیادی مقصد آپ کے گروپ کے ملازمین کو مالی تحفّظ فراہم کرنا ہے ۔

  • حادثاتی معذوری کی صورت میں فائدہ: کوئی بھی پیشہ
  • اس فائدے کے تحت، اگر کسی حادثے کی باعث مکمل اور مستقل طور پر معذوری ، ممبر کو اپنا پیشہ یا کوئی او رپیشہ اختیار کرنے سے روکے تو اس کو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل فراہمی کی جاتی ہے۔ اس رائڈر کا بنیادی مقصد آپ کے گروپ کے ملازمین کو مالی تحفّظ فراہم کرنا ہے ۔

  • قدرتی معذوری کی صورت میں فائدہ
  • اس فائدے کے تحت، اگر معذوری کسی قدرتی وجوہات کی بنا ء پر ہوئی ہو تو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل ادائیگی کی جاتی ہے۔

آجر کیلئے ملازمین کی فہرست ، انکے نام ، تاریخ پیدائش، اور شناختی کارڈ نمبر، ملازمت کوڈ یا کوئی منفرد ’آئی ڈی‘ ، اور انفرادی کریڈٹ بیلنس جمع کروانا ضروری ہے۔ یہ معلومات تحفّظ کردہ مجموعے کے حساب کیلئے درکار ہیں اور ہر تجدیدی تاریخ پر درکار ہونگی۔
نئے ممبران جنہوں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا ہو اور وہ ممبران جنہوں نے مکمل ادائیگی کردی ہو انکو اسکیم میں ماہانہ بنیاد پر شامل کیا جاسکتا ہے۔

ای ایف یو لائف میں ہم آپکو اعلٰی خدمات پیش کرنے، اور آپکی امیدوں سے زیادہ خدمت کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایک دوستانہ کسٹمر سروسز اور کام سے مخلص کنسلٹنٹ فورس کی موجودگی میں ہم ہر وقت آپکو اپنی بھرپور توجہ کا یقین دلاتے ہیں۔

اپنے صارفین کو مستقل طور پر مطمئن رکھنے کیلئے ہم نے بہت ہی مضبوط سروس اسٹینڈرڈز ترتیب دئے ہیں

  • کلیم کے دستاویزات جمع کرانے کے سات دن کے اندر کلیم کا تصفیہ
  • تین دن میں بزنس سے متعلق شکایات کا جواب
  • بہترین کوالٹی کی خدمات پیش کرنے کیلئے ’آئی ایس او ۲۰۰۸- ۹۰۰۱ ‘ سے تصدیق شدہ امورِکار
  • تکافل کے پس منظر سے واقفیت رکھنے والا تربیت یافتہ عملہ
  • صارف کی جانب سے کوٹیشن کی درخواست پر تین دن کے اندر اندر کوٹیشن کی تیاری

[/accordions]