تکافل فریقین کے درمیان ایک باہمی انتظام (معاہدہ) ہے جس میں وہ، نامساعد حالات یعنی کسی آفت یا مصیبت کے وقت، ایک دوسرے کو یا گروپ کو مالی معاونت فراہم کرنے پر رضامند ہوتے ہیں۔ یہ کسی فرد کو مستقبل کے مالی نقصانات سے بچانے کا ایک شریعت کے مطابق طریقہ کار ہے۔ تکافل صنعت، فلاحِ مابین، تعاون، بھائی چارے، باہمی عمل اور استحکام کی بنیاد پر ، شراکت داروں کو ، ایک مشترکہ بہتری کیلئے، انکے اندیشہِ خطر میں حصّہ دار بنانا ہے۔
جی نہیں، تکافل تمام رنگ، مذاہب، قومیتوں اور افراد کیلئے بنایا گیا ہے جو اپنے پیاروں کی آئندہ تحفظ کے لئے سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔
تکافل آپریٹر ایک تنظیم ہے جو تکافل فنڈ کا انتظام چلاتی ہے حصّوں کی رقم کا تعیّن کرنے ، ان کو جمع کرنے اور اہل شراکت داروں کو کلیم ادا کرنے کی ذمّہ دار ہوتی ہے۔ اس مقصدکیلئے،تکافل آپریٹر اپنی خدمات کے عوٖض ’’وکالہ‘‘ فیس وصول کرتی ہے۔
:جن دستاویزات کے تحت تکافل کا انتظام چلایا جاتا ہے وہ درج ذیل ہیں
- انشورنس آرڈیننس ۲۰۰۰ ء
- انشورنس قوانین ۲۰۰۲ ء
- تکافل قوانین ۲۰۱۲ ء
پاکستان میں، تمام بیمہ کمپنیوں اور تکافل کمپنیوں کاریگولیٹر سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ہے۔
کسی تکافل معاہدے کے تحت، شراکت دار کی طرف سے ریگولیٹرکو ادا کی جانے والی رقم حصّہ کہلاتی ہے۔
وکالہ (ایجنسی) کی اصطلاح ، لفظ ’’وکیل‘‘ (ایجنٹ) سے لی گئی ہے۔ تکافل فنڈ کا انتظام چلانے کیلئے تکافل آپریٹر کی طرف سے شراکت دار سے لی جانے والی رقم وکالہ فیس کہلاتی ہے۔
شراکت دار سے مراد وہ فرد جو کسی وکالہ اسکیم میں حصّہ لیتا ہے اور جس کو تکافل معاہدہ جاری کیا جاتا ہے۔
حمایہ، جس کی عربی زبان میں ’’تحفظ‘‘ کے طور پر تعریف کی گئی ہے، ایک پالیسی ہے جو زندگی میں اٹھنے والے ہر قدم پر آپ کے اہل خانہ کے مستقبل کے تحفّظ کیلئے مدد فراہم کرتی ہے۔
حمایہ ای ایف یو لائف تکافل بچت پلان شریعت کے مطابق سرمایہ کاری اور تحفّظ کا ایک مکینزم ہے جو آپ کو ایک قابل قدر مالی تحفّظ کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنی بچتوں کو درمیانی مدّت سے طویل المدّت تک یکجاکرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ای ایف یو لائف تکافل بچت پلان کی تکافل آپریٹر ای ایف یو لائف ہے، جو نجی شعبے میں بیمہ زندگی کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے ۔ ای ایف یو لائف پاکستان میں پچھلے بیس سال سے کام کر رہی ہے اور پاکستان کے سب سے بڑے فنڈ منیجرز کی فہرست میں شامل ہے۔
ہم آپ کو تجویز دیں گے کہ آپ ہمارے تکافل ایجنٹ سے گفت و شنید کرلیجئے جو آپ کو تکافل مصنوعات کی مختلف اقسام کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں گے جو آپ کی مالی ضروریات پر بہترین طور پر پوری اترتی ہوں۔
سرمائے سے منسلک پلان ایک ایسا پلان ہے جو پلان کے اندر سرمائے اور تحفّظ ، دونوں کو باہم کرتا ہے ۔ پالیسی میں ادا کئے گئے حصّے نہ صرف آپ کی تحفّظ کی ضروریات کو محفوظ رکھتا ہے بلکہ انکو شریعت سے مطابقت رکھنے والے سرمایہ فنڈ میں، جو آپ کے سرمائے کے مجموعے کی نشوونما کرے گا، سرمایہ کاری کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔
شراکت دار کی سہولت کے مطابق، حصّے کا تعدّد سالانہ ، شش ماہی، سہ ماہی اور ماہانہ طور پر منتخب کیا جاسکتا ہے۔
تکافل فائدے کا دارومدار آپ کے کُل حصّے، صحت کی کیفیغت، عمر اور رکنیت کی مدّت پر ہوتا ہے۔
ادا کئے گئے حصّوں کو شریعت کے مطابق چلنے والے میوچل فنڈ یعنی تکافل گروتھ فنڈ میں سرمایہ کاری کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ان سرمایہ کاریوں کو ای ایف یو لائف کے شریعہ مشیر کی منظوری حاصل ہے اور ان کا انتظام ای ایف یولائف خود چلاتی ہے۔