ای ایف یو لائف حمایہ تکافل ای سروسز آپکو آن لائن کئی خدمات مہیّا کرتی ہیں۔
ای سروسز سے رجسٹر ہونا بہت سادہ اور آسان ہے۔ کامیاب طور پر رجسٹر ہونے کیلئے آپ کو ہماری ویب سائٹ پر موجود ای سروسز فارم پر درج ذیل ضروری معلومات کا اندراج کرنا ہوگا:
- پالیسی نمبر
- تاریخ پیدائش
- ای میل
- موبائل نمبر
- قومی شناختی کارڈ نمبر
براہ مہربانی اس بات کا تعیّن کرلیں کہ یہ تمام تر معلومات ہمارے پالیسی ریکارڈ میں موجود ہیں ۔ کامیابی سے ہمکنار ہونے کیلئے، اندراج کردہ معلومات ہمارے پاس دستیاب معمولات کے مطابق ہونی چاہئیں
اگر آپ تمام تر تفصیلات کا اندراج کرنے کے بعد بھی رجسٹر نہ ہوسکیں تو اس کا مطلب ہوگا کہ یا تو آپ کی اندراج کردہ معلومات ہمارے ریکارڈ پر نہیں ہیں یا دستیاب نہیں ہیں۔ اس کی تصدیق کیلئے، ہمارے کلائنٹ سروسز کال سینٹر سے ، اوقات کار کے دوران صبح ۹ بجے سے شام ۵ بجے تک رابطہ کیجئے، ہمیں آپ کو طریقہ کار سے آگاہ کرنے میں خوشی محسوس ہوگی۔ نمبر ذیل میں درج ہے:
+ ۹۲ ۲۱ (۱۱۱ ۸۳۳ ۶۳۴)
ہم آپ سے درخواست کریں گے کہ اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھائیے کیونکہ یہ آپ کو کسی پریشانی کے بغیرایک ایسا ذریعہ ابلاغ مہیّا کرتا ہے جس کی وساطت سے آپ پالیسی سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ درخواست پیش کرسکتے ہیں۔
ای ایف یو لائف میں ہم اپنے معزز صارفین کی سہولت اوراطمینان کی قدر کرتے ہیں، چنانچہ حمایہ تکافل ای سروسز کسی قیمت سے مبرّا اور اسکے لئے آپ سے کوئی اضافی اخراجات درکار نہیں ہیں۔
حمایہ تکافل ای سروسز کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں؟
پالیسی کی تفصیلات دیکھنا
آپکو اپنی پالیسی کی تفصیلات کے بارے میں جاننے کی سہولت حاصل ہوگی جیسے کہ تجدیدی پریمیم کی تاریخ ادائیگی، واجب الادا پریمیم کی رقم، پالیسی کی مدّت ، اضافی فوائد (اگر لئے گئے ہوں)، نامزد کردہ، آپکے کنسلٹنٹ سے رابطے کیلئے معلومات وغیرہ،
پالیسی کی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنا
آپ مندرجہ ذیل تبدیلیوں کیلئے درخواست کرسکتے ہیں :
- 176 آپ سے متعلق تفصیلات جیسے کہ نام، شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش
- 176 رابطے کی تفصیلات جیسے کہ آپ کا پتہ، رابطہ نمبر اور ای میل کا پتہ
- 176 نامزد کردہ کے متعلق تفصیلات جیسے کہ اسکا نام، تاریخ پیدائش ، شراکت میں فیصد حصہ، وغیرہ
آن لائن پریمیم کی ادائیگی
اب آپ ہماری آن لائن ادائیگی کی سروس سے اپنی پالیسیوں کے پریمیم بھی ادا کرسکتے ہیں، چنانچہ آپ کو پریمےئم بھیجنے کیلئے ہماری شاخ پر آنے کی پریشانی نہیں اٹھانی پڑے گی کیونکہ اب یہ کام بہ آسانی گھر بیٹھے یا دفتر سے بھی ہوسکتا ہے، ہماری ای سروسز آپکو پریمیم کی پیشگی ادائیگی کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہیں ، اگر آپکی پالیسی کی تجدید کی تاریخ ابھی نہ آئی ہو اور آپ اپنا پریمیم میزانیہ کے طور پرپیشگی ادا کرنا چاہیں،
مزید یہ کہ اگر آپکی پالیسی پریمےئم کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث ختم ہوگئی ہو اور آپ آج تک کے تمام بقایا پریمیم ادا کرنا چاہیں تو آپ یہ کام بھی ای سروسز کے ذریعے بہ آسانی کرسکتے ہیں، ہماری ای سروسز سے آپکو بقایا کُل پریمیم کا پتہ بھی چل جائے گا اور ای سروسز اسکی آن لائن ادائیگی کی اجازت بھی دیں گی۔
کنسلٹنٹ سے رابطہ
اگر آپکو پالیسی کے سلسلے میں کوئی مدد درکار ہو تو آپ ای ایف یو حمایہ تکافل کنسلٹنٹ سے رابطے کیلئے بھی ای سروسز استعمال کرسکتے ہیں ، اگر آپ ہمارے ہیڈ آفس رابطہ کرتے ہیں تو ہمارے کلائنٹ سروسز ڈپارٹمنٹ کے کال آفیسرز بھی آپ کو مدد فراہم کرنے کیلئے موجود ہیں ۔
کسی سروس کیلئے درخواست دینا
اگر آپ کو اپنی پالیسی کے متعلق کوئی بھی تفصیلات درکار ہوں مثلاً ادائیگیوں /یونٹوں کی تفصیلات، تو آپ ہماری ویب سائٹ کے ذریعے ہمیں سروس درخواست بھیج سکتے ہیں، اگر آخری پریمیم کی ادائیگی کی رسید کھو گئی ہو یا کسی وجہ سے دستیاب نہ ہو تو آپ اسکی نقل کیلئے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
پنی درخواست کی صورت حال معلوم کرنا
’’سروس کیلئے درخواست‘‘ کے ذریعے درخواست بھیجنے کے بعد یا ’’تکافل پالیسی کی تفصیلات اپ ڈیٹ ‘‘ کے بعد آپ اپنی درخواست کی صورت حال بھی جان سکتے ہیں کہ آیا وہ مکمل ہے یا اس میں آپکی طرف سے مزید کچھ اور اگر درکار ہے۔
کوئی تجویز پیش کرنا
آپ کوئی تجویز بھی ای سروسز کے ذریعے ہمیں بھیج سکتے ہیں جو ہمیں اپنی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد دے سکے اور ہم آپکی توقعات پر پورا اترسکیں۔
چونکہ تکافل معاہدہ کئی قانونی عوامل پر مشتمل ہوتا ہے اسلئے اکثر موقعوں پر ہمیں کچھ درخواست پر عملدرآمد کیلئے عموماً کسی دستاویزی ثبوت کی ضرورت پڑتی ہے جیسے کہ نام کی درستگی، تاریخ پیدائش اور شناختی کارڈ نمبر۔ اسی طرح ، کسی نامزدگی میں ترمیم کی صورت میں آپکی طرف سے مکمل اور دستخط شدہ نامزدگی فارم کی ضرورت پڑے گی ، نامزدگی فارم ہمارے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے بآسانی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
جب آپ ضروری اضافی دستاویز وغیرہ کا انتظام کرلیں تو اسے درج ذیل پتے پر ہمارے ہیڈ آفس روانہ کردیں:
۳۷ کے، بلاک ۶، پی ای سی ایچ سوسائٹی، کراچی، پاکستان
یا، آپ اپنے سروس کنسلٹنٹ سے بھی پو چھ سکتے ہیں جو اس سلسلے میں آپکی مدد کریں گے۔
جیسے ہی آپکی درخواست پر عملدرآمد مکمل ہوجائے گا، آپ کو تحریری طور پر اطلاع دی جائے گی، آپکو ترمیم شدہ دستاویز بھیجی جائیگی جس میں آپکی جانب سے درخواست کی گئی تبدیلیاں بھی ظاہر ہونگی۔