بصیرت، مقصد، اور اقدار

  >   تعارف   >   بصیرت، مقصد، اور اقدار

تصوّر

ہم ای ایف یو لائف کو دنیا میں سب سے زیادہ باعزّت اور کامیاب مالیاتی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ہماری حکمت عملی اپنی مرکزی قابلیتوں کو مزید بہتر کرنا ہے ۔ اپنے صارفین کی انکی توقّعات سے بڑھکر خدمت کرنا، اپنی خاص روایات پہ قائم رہنا اور کارپوریٹ سیکٹر میں ایک اچھی کمپنی کے طور پر خود کو منوانا ہمارا اہم مقصد ہے۔

مقصد

:ہم چاہتے ہیں کہ ای ایف یو لائف ایک متحرک اور مالی طور پر مستحکم ادارہ ہو۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہم

  • متّحد ہوکر کام کرتے ہیں
  • مستقل طور پر اپنی کلائنٹ سروسز کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں
  • ایک با اختیار اور خود کفیل ماحول فراہم کرتے ہیں
  • جدید پڑوڈکس کو تشکیل دیتے ہیں
  • بہترین ٹیکنالوجی اپناتے ہیں

اقدار

کردار

غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہمارے کاروباری اصول اس یقین پر منحصر ہیں کہ ہمار ے کارپوریٹ طرز عمل کا دارومدار ناقابل سمجھوتا سا لمیت، اخلاقیات اور ایمانداری پر ہونا چاہئے۔

فخر

ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ لوگ بہتر ین اور غیر معمولی نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں بشرطیکہ انکو صحیح تعاون اور کام کا عمدہ ماحول میسّر ہو۔

ارادہ

ہم اپنے لوگوں کو اس طرح پروان چڑھاتے ہیں کہ وہ اچھے اور خوش اسلوب انسان بنیں، ادارے کے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے ایک جان ہوکر کام کریں، اور اسکے ساتھ ساتھ اپنے مقاصد کی تکمیل پائیں ۔

سروس

ہمارے صارفین ہی ہمارے بڑھتے ہوئے بزنس کی وجہ ہیں۔ اسلئے ہم انہیں اعلٰی معیار کی سروس مہیّا کرنے اور انکی وفاداری حاصل کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔

کلچر

ہمارا کلچر اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر مشتمل ہے جو ہماری کمپنی میں کا میابی کے حصول کیلئے ایک شدید لگن اور جستجو پیدا کرتا ہے۔

سماجی ذمّہ داری

ہماری سماجی ذمہ داری تہذیب یافتہ ، خوشحال اور قابل احترام پاکستان کی ترقی کا حصّہ بننا ہے جس میں تمام لوگ ہم آہنگی میں رہیں ۔ اپنے ضوابط کو مکمل کرنے کیلئے ہم ذمہ داری سے ان سرگرمیوں جیسے کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حصّہ لیتے ہیں جو معاشرے کی بھلائی اور بہتری پر واضح اثر ات مرتب کرتی ہیں۔