>
تعارف
حکومت پاکستان نے۱۹۹۰ میں نجی سیکٹر کے اداروں کیلئے بیمہ حیات کے کاروبار کی دوبارہ اجازت دیدی اور ای ایف یو لائف نے نومبر ۱۹۹۲میں نجی سیکٹر میں پہلی بیمہ حیات سے متعلق کمپنی کے طور پر اپنے کام کا آغاز کیا۔۱۹۹۳کے اوائل میں، ای ایف یو لائف نے گروپ لائف انشورنس کے کاروبار کا آغاز کیا اور مارچ ۱۹۹۴ میں کمپنی نے انفرادی بیمہ حیات کا کاروبار شروع کردیا۔
گذرے ہوئے سالوں میں ای ایف یو لائف کی اہم ترقّیاں
- نجی شعبے میں مضبوط ترین مستحکم مالیاتی کمپنی
- ایک ارب روپے کا سب سے زیادہ ادا شدہ ( پیڈ اپ) سرمایہ
- پاکستان کے بہترین اساسہ جات سنبھالنے والے منیجرز
- قدر کے اعتبار سے مختلف النوع بہترین مصنوعات فراہم کرنے والا پورٹ فولیو
- پہلے ونڈو تکافل آپریشنز کا آغاز ’ حمایہ ‘ کے نام سے
- پندرہ لاکھ سے زائد افراد کو بیمہ کا تحفظ فراہم کرنے والی کمپنی
- پہلی موبائل ایپلیکیشن ’ای ایف یو لائف پلان اِٹ ‘کا آغاز
- آپکی ضروریات سے مطابقت رکھنے والے حل پیش کرنے کے لئے اعلیٰ طور پر تربیت یافتہ سیلز فورس
- آن لائن ادائیگی کی سہولت کیلئے ’موبائل پواینٹ آف سیلز‘ سسٹم متعارف کرانے کا سہرا
- اپنے صارفین کا خیال رکھنے والی بہترین خدمات
- کلیم کا فوری تصفیہ
- پاکستان میں آئی ایس او ۲۰۰۸ – ا۹۰۰کی ایوارڈ یافتہ زندگی کے بیمے سے وابستہ پہلی بیمہ کمپنی
- جاپان کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’جے سی آر- وی آئی ایس‘ کی جانب سے انشورنس کمپنی کی مالی قوّت کی مستحکم مستقبل اے اے پلس ریٹنگ
ملک بھر میں کمپنی کی ۲۰۰ سے زائد شاخوں کا جال پھیلا ہوا ہے ۔ بنکشورنس کیلئے، کمپنی نے۱۳ بڑے بینکوں سے تعلق رکھا ہوا ہے اور بیمہ حیات سے متعلق عام اور سادہ مصنوعات سے لیکر پیچیدہ مصنوعات پیش کرتی ہے۔ گروپ فوائد کیلئے، ای ایف یو لائف نے ایک مارکیٹنگ ٹیم قائم کی ہوئی ہے جو کارپوریٹ اداروں اور بینک کے صارفین کو بیمے کا تحفظ فراہم کرنے پر توجّہ دیتی ہے۔
ای ایف یو لائف کی مصنوعات ای ایف یو لائف کے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اور مالیاتی خدمات میں بہترین طور پر پیش کرنے کیلئے تشکیلدی گئی ہیں۔
ای ایف یو لائف پاکستان میں درج ذیل مصنوعات اور فیچرز متعارف کرانے میں پیشرو کی حیثیت رکھتی ہے:
- یونٹ سے منسلک مصنوعات
- انتہائی سنگین بیماری سے متعلق مصنوعات
- تعلیمی منصوبہ بندی سے متعلق صنعت
- افراطِ زر سے تحفظ کا فائدہ
- پنشن کے منصوبے
- اسلامک فنڈ سے متعلق مصنوعات