کریڈٹ پروٹیکشن اسکیم ۔ مالیاتی ادارے

  >   کریڈٹ پروٹیکشن اسکیم ۔ مالیاتی ادارے

پلان کا جائزہ/فوائد

شریعہ سے مطابقت رکھنے والے قرضہ جات، کاروباری مالیت اور ایسے ہی دیگرقرضے کسی بھی فرد کے خوابوں کے حصول میں معاون ثابت ہوتے ہیں مگر ان کو مستقبل میں ادا کرنا عدم تحفظ کا احساس پیدا کرتا ہے۔ کوئی بھی بیماری، جسمانی چوٹ یا موت پوچھ کر نہیں آتی اور ایسی کسی صورت میں بسا اوقات قرضے کی وصولی ناممکن ہوجاتی ہے۔

ای ایف یو لائف پیش کرتا ہے گروپ فیملی تکافل کریڈٹ پروٹیکشن اسکیم، جو ایک مالیاتی ادارے کے صارفین کیلئے ، وفات اور معذوری کی صورت میں،ادھار/ قرضہ جات کی ادائیگی کیلئے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ چنانچہ اپنے قرض داروں کو موقع دیجئے کہ وہ بھی نئی گاڑی، پر آسائش گھراور مالی سہولیات مکمل ذہنی سکون کے ساتھ حاصل کریں۔

:کریڈٹ پروٹیکشن اسکیم پلان کے درج ذیل فیچرز اسے اہم بنادتے ہیں

  • قرضے کی رقم کے مقابلے میں انشورنس پریمیم بہت ہی معمولی ہے
  • پریمیم کے نرخ قرضے کیلئے چارج کئے گئے نرخوں میں شامل کئے جاسکتے ہیں
  • پریمیم کو ٹیکس مقاصد کیلئے ’اجازت شدہ اخراجات‘ کے طور پر لیاجاتا ہے
  • وفات یا معذوری کی صورت میں، قرضے کی یکمشت ادائیگی کی جاتی ہے، قرضہ لینے والے کی وفات یا معذوری کی صورت میں اہل خانہ پر قرضے کی ادائیگی کا بوجھ نہیں پڑتا
  • صارفین کا ۶۰ سال کی عمر تک کیلئے تحفظ

[accordions autoHeight=’true’]

ای ایف یو گروپ فیملی تکافل کریڈٹ پروٹیکشن اسکیم ، مالیاتی اداروں کو ایسی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے وہ خود اپنی مرضی کے مطابق دئے گئے انشورنس پیکج میں سے کسی کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔ تمام تحفظات۲۴ گھنٹوں کیلئے دنیا بھر میں کارآمد ہیں اور ان میں آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی کے خطرات بھی شامل ہیں۔ ہر چند اضافی فوائد کچھ شرائط پر مبنی ہیں لیکن وفات کی صورت میں حاصل فائدہ شرائط سے مبّراہے اور ہر حال میں قابل ادائیگی ہوگا۔ دہشت گردی کے عوامل ، جیسے کہ آتشیں اسلحے، قتل، حملہ، اور ہلاکت پر بھی کوریج حاصل ہے۔

  • حادثاتی معذوری کی صورت میں فائدہ: اپنا یا اسی نوعیت کاکوئی اور پیشہ
  • اس فائدے کے تحت، اگر کسی حادثے کی باعث مکمل اور مستقل طور پر معذوری ، ممبر کو اپنا پیشہ یا ایسا ہی کوئی پیشہ جس کا وہ تعلیم، ٹریننگ یا تجربے کے اعتبارسے مناسب طور پر اہل ہواختیار کرنے سے روکے تو اس کو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل فراہمی کی جاتی ہے۔ اس رائڈر کا بنیادی مقصد آپ کے گروپ کے ملازمین کو مالی تحفّظ فراہم کرنا ہے ۔

  • حادثاتی معذوری کی صورت میں فائدہ: کوئی بھی پیشہ
  • اس فائدے کے تحت، اگر کسی حادثے کی باعث مکمل اور مستقل طور پر معذوری ، ممبر کو اپنا پیشہ یا کوئی او رپیشہ اختیار کرنے سے روکے تو اس کو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل فراہمی کی جاتی ہے۔ اس رائڈر کا بنیادی مقصد آپ کے گروپ کے ملازمین کو مالی تحفّظ فراہم کرنا ہے ۔

  • :قدرتی معذوری کی صورت میں فائدہ
  • اس فائدے کے تحت، اگر معذوری کسی قدرتی وجوہات کی بنا ء پر ہوئی ہو تو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل ادائیگی کی جاتی ہے۔

مالیاتی ادارے/بینک کیلئے ملازمین کی فہرست ، انکے نام ، تاریخ پیدائش، اور شناختی کارڈ نمبرکی تفصیلات جمع کروانا ضروری ہے۔ ہر صارف کیلئے تحفّظ شدہ مجموعی رقم ہر ماہ جمع کرانی ہوگی جو ادھار/قرضے کی بقایا رقم کے میزان کے مساوی ہوگی یا بڑھائے گئے تحفّظ کے اعتبار سے کوئی اور معلومات۔

نئے ممبران جنہوں نے مکمل ادائیگی کردی ہو انکو اسکیم میں ماہانہ بنیاد پر شامل کیا جاسکتا ہے۔

ای ایف یو لائف میں ہم آپکو اعلٰی خدمات پیش کرنے، اور آپکی امیدوں سے زیادہ خدمت کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایک دوستانہ کسٹمر سروسز اور کام سے مخلص کنسلٹنٹ فورس کی موجودگی میں ہم ہر وقت آپکو اپنی بھرپور توجہ کا یقین دلاتے ہیں۔

: اپنے صارفین کو مستقل طور پر مطمئن رکھنے کیلئے ہم نے بہت ہی مضبوط سروس اسٹینڈرڈز ترتیب دئے ہیں

  • کلیم کے دستاویزات جمع کرانے کے سات دن کے اندر کلیم کا تصفیہ
  • تین دن میں بزنس سے متعلق شکایات کا جواب
  • بہترین کوالٹی کی خدمات پیش کرنے کیلئے ’آئی ایس او ۲۰۰۸- ۹۰۰۱ ‘ سے تصدیق شدہ امورِکار
  • تکافل کے پس منظر سے واقفیت رکھنے والا تربیت یافتہ عملہ
  • صارف کی جانب سے کوٹیشن کی درخواست پر تین دن کے اندر اندر کوٹیشن کی تیاری

[/accordions]

کریڈٹ پروٹیکشن اسکیم ۔ مالیاتی ادارے