گروپ فیملی تکافل ہاسپٹل کیش پلان

  >   گروپ فیملی تکافل   >   گروپ فیملی تکافل ہاسپٹل کیش پلان

پلان کا جائزہ/فوائد

صحت کے بیمہ تحفّظ کی شہرت کا پاکستان میں اضافہ ہورہا ہے۔ ذرائع آمدنی کے لوگوں کو اسکے فوائد کا اندازہ ہو رہا ہے۔ ’’لِونگ بینیفٹ‘‘ کا تصور کئی ایک کو اپنی طرف راغب کررہا ہے کیونکہ یہ اس عرصہ حیات میں اس پروڈکٹ کے فوائد کو دیکھنے اور سمجھنے میں مدد کرتا ہے۔ ای ایف یو لائف گروپ فیملی تکافل ہا سپٹل کیش پلان ایک منفرد اور قابل برداشت ہاسپٹل نقد تحفّظ پیش کرتا ہے جس میں کسی تحفّظ شدہ فرد کے کسی بھی ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں (پینل ہسپتالوں کی کوئی حد مقرّر نہیں)، ہر روز کیلئے ایک طے شدہ ر قم ادا کرتا ہے۔ تحفّظ شدہ فرد کو حاصل اس نقد بینیفٹ کاہسپتال کے بِل کی اصل رقم سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ پلان آئی سی یو فائدہ بھی مہیّا کرتا ہے جو کہ روز کے نقد فائدے کا دگنا ہے۔

ہسپتال نقد تحفّظ کے مقاصد درج ذیل مقاصد ہیں

  • پروڈکٹ کی وضاحت ، اسکو سمجھنا اور استعمال کرنا بے حد آسان ہے جو ملازمین کے استعمال کیلئے اسے ممکن بناتا ہے۔
  • لِونگ بینیفٹ مہیّا کرتا ہے۔
  • ملازمین کی ساکھ بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

[accordions autoHeight=’true’]

اگر کسی تحفّظ شدہ رکن کو ، کسی حادثے یابیماری کی وجہ سے ہسپتال میں یا کسی فزیشن کی مسلسل زیر نگرانی کم از کم مسلسل ۲۴ گھنٹے داخل ہونا ہی پڑے تو ونڈو تکافل آپریٹر ، کلیم کے وصول ہونے پر مکمل تحقیق کے بعد، روزانہ کا ہسپتال نقڈ فائدہ ادا کرنے کا انتظام کرے گا۔ روزانہ کا نقد فائدہ ہر کیس کی نوعیت کے اعتبار سے طے کیا جائے گا۔

  • آئی سی یو فائدہ:
  • اگر کوئی تحفّظ شدہ رکن درج بالا فائدے کا اہل ہوجائے اور آئی سی یو میں داخل ہو تو اس کے فائدے کا سو فیصد کے مساوی اضافی رقم ادا کی جا ئے گی۔ کسی بھی صورت میں ہسپتال میں داخلے کے ہر دن کیلئے مہیّا کیا جانے والا فائدہ روزانہ کے نقد فائدے کی دگنی رقم سے تجاوز نہیں کرے گا۔

  • ہسپتال میں زیادہ سے زیادہ رہنے کی صورت میں
  • چوبیس گھنٹے سے زائد ہسپتال میں رہنے کی صورت میں فوائد کی ادائیگی (آئی سی یو اور/یا بنیادی فائدہ) ہسپتال میں کسی ایک قیام کے زیادہ سے مسلسل تیس دن کیلئے جاری کیا جائے گا۔

  • دو مرتبہ ہسپتال میں قیام کے دوران انتظار کا دورانیہ
  • کئی مرتبہ ہسپتال میں داخلے کی صورت میں ، دو قیاموں کے درمیان تیس دن کا وقفہ ہونا چاہیے۔

    چوبیس گھنٹے سے کم قیام کی صورت میں کوئی فائدہ بھی واجب الادا نہیں ہوگا۔

شرکت کنندگان سے ملازمین کی فہرست بشمول انکے نام، تاریخ پیدائش اور شناختی کارڈ نمبر درکار ہوگی۔ یہ معلومات پالیسی کی ہر تجدیدی تاریخ پر یعنی ہر سال درکار ہونگی۔

کمی بیشی کا بروقت ردّوبدل کیا جاسکتا ہے اگر ملازمین کی ادارے میں آمد /روانگی ، نام ، تاریخ پیدائش، قومی شناختی کارڈ نمبر اور ادارہ چھوڑنے یا ادارے میں آمدکی تاریخوں سے بروقت آگاہ کردیا جائے۔

ای ایف یو لائف میں ہم آپکو اعلٰی خدمات پیش کرنے، اور آپکی امیدوں سے زیادہ خدمت کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایک دوستانہ کسٹمر سروسز اور کام سے مخلص کنسلٹنٹ فورس کی موجودگی سے ہم ہر وقت آپکو اپنی بھرپور توجہ کا یقین دلاتے ہیں۔

اپنے صارفین کو مستقل طور پر مطمئن رکھنے کیلئے ہم نے بہت ہی مضبوط سروس اسٹینڈرڈز ترتیب دئے ہیں

  • کلیم کے دستاویزات جمع کرانے کے سات دن کے اندر کلیم کا تصفیہ
  • تین دن میں بزنس سے متعلق شکایات کا جواب
  • بہترین کوالٹی کی خدمات پیس کرنے کیلئے ’آئی ایس او ۲۰۰۸- ۹۰۰۱ ‘ سے تصدیق شدہ امورِکار
  • تکافل سے واقفیت رکھنے والا تربیت یافتہ عملہ
  • صارف کی جانب سے کوٹیشن کی درخواست پر تین دن کے اندر اندر کوٹیشن کی تیاری

[/accordions]