تکافل فیس کے تسلسل کا پلان -آجر

  >   گروپ فیملی تکافل   >   تکافل فیس کے تسلسل کا پلان -آجر

پلان کا جائزہ/فوائد

تمام آجرین اپنے ملازمین سے اپنے ادارے میں مستقل طورپر خدمات انجام دینے کے لئے ایک یقینی راستہ چاہتے ہیں۔ جب انکو یہ یقین حاصل ہو کہ آپ ان کے مستقبل کے بارے میں کتنا خیال کرتے ہیں، یقیناًیہ عمل ان کو مسلسل بہتر مواقع تلاش کرنے سے روکے گا۔ چونکہ بچے کی تعلیم کسی بھی والدین کے سب سے زیادہ اہم ذمّہ داریوں میں سے ایک ہے۔ اس ذمّہ داری کیلئے، غیریقینی حالات میں، کوئی بھی مالی تحفّظ ، ہمّت افزا ہوسکتا ہے۔ ایک شراکت دار کی حیثیت سے ، کسی رکن کے بچے کیلئے اسکول فیس کے تسلسل کا پلان ایک منفرد پیشکش ہے جو کسی بھی مصیبت کی صورت میں بچے کی تعلیم کی ضمانت کا یقین دلاتا ہے۔

شراکت داروں کیلئے فیس کے تسلسل کا پلان درج ذیل سہولیات پیش کرتا ہے

  • رکن کی آجر سے وفاداری اور ملازمت پر قیام کی اعلیٰ قدرحاصل کی جاسکتی ہے
  • بہت معمولی حصّہ جو بنیادی گروپ فیملی تکافل پالیسی کے علاوہ چارج کیا جاتا ہے
  • گریڈ سے منسلک یا تنخواہ سے منسلک بینیفٹ کا ڈھانچہ
  • بچوں کی تعداد منتخب کرنے کی چھوٹ جس کومالی تحفّظ فی رکن مہیّا کیا جائے گا
  • فیس کا تسلسل ایک کامل سالانہ رقم کی شکل میں بھی ہوسکتا ہے جو بچے کی تعلیم کے اخراجات کے لئے ایک مخصوص درجے تک سوگ وار خاندان کو ادا کی جائے گی
  • طبعی وفات کی صورت میں حدود سے آزاد تحفّظ
  • ساٹھ سال کی عمر تک رکن کا تحفّظ
  • پلان میں ادا کئے گئے تمام حصّے ٹیکس مقاصد کیلئے قابل اجازت اخراجات کے طور پر لئے جاتے ہیں

[accordions autoHeight=’true’]

ای ایف یو گروپ فیملی تکافل کریڈٹ پروٹیکشن اسکیم ، مالیاتی اداروں کو ایسی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے وہ خود اپنی مرضی کے مطابق دئے گئے انشورنس پیکج میں سے کسی کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔ تمام تحفظات۲۴ گھنٹوں کیلئے دنیا بھر میں کارآمد ہیں اور ان میں آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی کے خطرات بھی شامل ہیں۔ ہر چند اضافی فوائد کچھ شرائط پر مبنی ہیں، لیکن وفات کی صورت میں حاصل فائدہ شرائط سے آزاد ہے اور ہر حال میں قابل ادائیگی ہوگا۔ دہشت گردی کے عوامل ، جیسے کہ آتشیں اسلحے، قتل، حملہ، اور ہلاکت پر بھی کوریج حاصل ہے۔

  • حادثاتی معذوری کی صورت میں فائدہ: (اپنا یا اسی نوعیت کاکوئی اور پیشہ )
  • اس فائدے کے تحت، اگر کسی حادثے کے باعث مکمل اور مستقل طور پر معذوری جو ممبر کو اپنا پیشہ یا ایسا ہی کوئی پیشہ جس کا وہ تعلیم، ٹریننگ یا تجربے کے اعتبارسے مناسب طور پر اہل ہواختیار کرنے سے روکے تو اس کو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل فراہمی کی جاتی ہے۔ اس رائڈر کا بنیادی مقصد آپ کے گروپ کے ملازمین کو مالی تحفّظ فراہم کرنا ہے ۔

  • حادثاتی معذوری کی صورت میں فائدہ: (کوئی بھی پیشہ )
  • اس فائدے کے تحت، اگر کسی حادثے کے باعث مکمل اور مستقل طور پر معذوری جو ممبر کو اپنا پیشہ یا کوئی او رپیشہ اختیار کرنے سے روکے تو اس کو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل فراہمی کی جاتی ہے۔ اس رائڈر کا بنیادی مقصد آپ کے گروپ کے ملازمین کو مالی تحفّظ فراہم کرنا ہے ۔

  • قدرتی معذوری کی صورت میں فائدہ
  • اس فائدے کے تحت، اگر معذوری کسی قدرتی وجوہات کی بنا ء پر ہوئی ہو تو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل ادائیگی کی جاتی ہے۔

آجر کی طرف سے بنیادی معلومات جو درکار ہیں وہ ہیں ہر ملازم کے بچوں کی فیس کا ڈھانچہ اور متعلقہ گریڈ میں پڑھنے والے طلباء کی تعداد۔ ملازمین /والدین کی تفصیلی معلومات درکار ہونگی جن میں انکے نام، تاریخ پیدائش اور شناختی کارڈ نمبرکی تفصیلات شامل ہیں۔

نئے ملازمین جنہوں نے ملازمت میں شمولیت حاصل کی ہو یا ملازمت چھوڑنے والے ملازمین کو پلان میں ماہانہ بنیاد پر شامل کیا جاسکتا ہے۔

ای ایف یو لائف میں ہم آپکو اعلٰی خدمات پیش کرنے، اور آپکی امیدوں سے زیادہ خدمت کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایک دوستانہ کسٹمر سروسز اور کام سے مخلص کنسلٹنٹ فورس کی موجودگی سے ہم ہر وقت آپکو اپنی بھرپور توجہ کا یقین دلاتے ہیں۔
اپنے صارفین کو مستقل طور پر مطمئن رکھنے کیلئے ہم نے بہت ہی مضبوط سروس اسٹینڈرڈز ترتیب دئے ہیں

  • کلیم کے دستاویزات جمع کرانے کے سات دن کے اندر کلیم کا تصفیہ
  • تین دن میں بزنس سے متعلق شکایات کا جواب
  • بہترین کوالٹی کی خدمات پیس کرنے کیلئے ’آئی ایس او ۲۰۰۸- ۹۰۰۱ ‘ سے تصدیق شدہ امورِکار
  • تکافل سے واقفیت رکھنے والا تربیت یافتہ عملہ
  • صارف کی جانب سے کوٹیشن کی درخواست پر تین دن کے اندر اندر کوٹیشن کی تیاری

[/accordions]