گروپ فیملی تکافل پروویڈنٹ فنڈ اسکیم

  >   گروپ فیملی تکافل   >   گروپ فیملی تکافل پروویڈنٹ فنڈ اسکیم

پلان کا جائزہ/فوائد

ای ایف یو لائف گروپ پروویڈنٹ اسکیم ، کسی خاندان کے کفیل کی بے وقت وفات کے صورت میں ایک مالی تحفّظ فراہم کرنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔ ماہانہ تنخواہ کی شکل میں ہونے والی آمدنی سے محرومی سے ہٹ کر، مرنے والے کا خاندان پروویڈنٹ فنڈ کے جاری مجموعے سے بھی محروم ہوجاتا ہے جو خاندان کے کفیل کی اپنی معمول کی ریٹائرمنٹ کی عمر تک بقید حیات رہنے پر حاصل ہوتا ۔

پروویڈنٹ فنڈ تکافل اسکیم کے اہم نکات درج ذیل ہیں

  • متوقع پروویڈنٹ فنڈ کے ممکنہ نقصان کا ازالہ
  • پروویڈنٹ فنڈ سے منسلک تکافل تحفّظ جو آپ کے ادارے کی ضرورت کے مطابق ڈھالا جاسکتا ہے۔ یہ تحفّظ فنڈ کے بیلنس کا ملٹپل ہے۔
  • ملٹپل کا انتخاب نوجوان یا پرانے ملازمین کے مطابق کیا جاسکتا ہے۔
  • اسکیم میں اداکئے جانے والا حصّہ پروویڈنٹ فنڈ سے ادا کیا جاتا ہے، چنانچہ اس سے ملازمین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑتا
  • اضافی تکافل ملازم کیلئے اضافی فائدہ تصوّر کیا جاتا ہے کیونکہ یہ ملازم کی وفاداری اور ادارے سے وابستگی میں اضافہ کرتا ہے
  • طبعی وفات کی صورت میں حدود سے آزاد تحفّظ

[accordions autoHeight=’true’]

ای ایف یو گروپ فیملی تکافل کریڈٹ پروٹیکشن اسکیم ، مالیاتی اداروں کو ایسی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے وہ خود اپنی مرضی کے مطابق دئے گئے انشورنس پیکج میں سے کسی کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔ تمام تحفظات۲۴ گھنٹوں کیلئے دنیا بھر میں کارآمد ہیں اور ان میں آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی کے خطرات بھی شامل ہیں۔ ہر چند اضافی فوائد کچھ شرائط پر مبنی ہیں، لیکن وفات کی صورت میں حاصل فائدہ شرائط سے آزاد ہے اور ہر حال میں قابل ادائیگی ہوگا۔ دہشت گردی کے عوامل ، جیسے کہ آتشیں اسلحے، قتل، حملہ، اور ہلاکت پر بھی کوریج حاصل ہے۔

  • حادثاتی معذوری کی صورت میں فائدہ: (اپنا یا اسی نوعیت کاکوئی اور پیشہ )
  • اس فائدے کے تحت، اگر کسی حادثے کی باعث مکمل اور مستقل طور پر معذوری ، ممبر کو اپنا پیشہ یا ایسا ہی کوئی پیشہ جس کا وہ تعلیم، ٹریننگ یا تجربے کے اعتبارسے مناسب طور پر اہل ہواختیار کرنے سے روکے تو اس کو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل فراہمی کی جاتی ہے۔ اس رائڈر کا بنیادی مقصد آپ کے گروپ کے ملازمین کو مالی تحفّظ فراہم کرنا ہے ۔

  • حادثاتی معذوری کی صورت میں فائدہ: (کوئی بھی پیشہ )
  • اس فائدے کے تحت، اگر کسی حادثے کی باعث مکمل اور مستقل طور پر معذوری جو ممبر کو اپنا پیشہ یا کوئی او رپیشہ اختیار کرنے سے روکے تو اس کو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل فراہمی کی جاتی ہے۔ اس رائڈر کا بنیادی مقصد آپ کے گروپ کے ملازمین کو مالی تحفّظ فراہم کرنا ہے ۔

  • قدرتی معذوری کی صورت میں فائدہ
  • اس فائدے کے تحت، اگر معذوری کسی قدرتی وجوہات کی بنا ء پر ہوئی ہو تو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل ادائیگی کی جاتی ہے۔

اس سلسلے میں آجر سے جو بنیادی مواد درکار ہے وہ ملازمین کی فہرست ہے جس میں ان کے نام، تاریخ پیدائش ، انفرادی پرووڈنٹ فنڈ بیلنس، ملازمت کوڈ نمبر یا ایسا ہی کوئی اور شناختی کوڈ اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر۔

یکساں تحفّظ کی صورت میں مزید کوئی تفصیلات درکار نہیں ہونگی۔

درجوں کے اعتبار سے تحفّظ کی صورت میں جو تنخواہوں سے ، عہدے سے، مدّت ملازمت سے یا کسی اور تبدیلی سے منسلک ہو، تو یہ سب تفصیلات ہر ملاز م کے لئے مہیّا کرنی ہونگی۔ یہ معلومات بیمہ شدہ رقم کا حسا ب لگانے کیلئے درکار ہیں اور ہر تجدیدی تاریخ پر درکار ہونگی۔

کمی بیشی کا بروقت ردّوبدل کیا جاسکتا ہے اگر ملازمین کی ادارے میں آمد /روانگی ، نام ، تاریخ پیدائش، قومی شناختی کارڈ نمبر اور ادارہ چھوڑنے یا ادارے میں آمدکی تاریخوں سے بروقت آگاہ کردیا جائے۔

ای ایف یو لائف میں ہم آپکو اعلٰی خدمات پیش کرنے، اور آپکی امیدوں سے زیادہ خدمت کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایک دوستانہ کسٹمر سروسز اور کام سے مخلص کنسلٹنٹ فورس کی موجودگی سے ہم ہر وقت آپکو اپنی بھرپور توجہ کا یقین دلاتے ہیں۔

اپنے صارفین کو مستقل طور پر مطمئن رکھنے کیلئے ہم نے بہت ہی مضبوط سروس اسٹینڈرڈز ترتیب دئے ہیں

  • کلیم کے دستاویزات جمع کرانے کے سات دن کے اندر کلیم کا تصفیہ
  • تین دن میں بزنس سے متعلق شکایات کا جواب
  • بہترین کوالٹی کی خدمات پیس کرنے کیلئے ’آئی ایس او ۲۰۰۸- ۹۰۰۱ ‘ سے تصدیق شدہ امورِکار
  • تکافل سے واقفیت رکھنے والا تربیت یافتہ عملہ
  • صارف کی جانب سے کوٹیشن کی درخواست پر تین دن کے اندر اندر کوٹیشن کی تیاری

[/accordions]