گروپ فیملی تکافل تنخواہ کے تسلسل کا پلان

  >   گروپ فیملی تکافل   >   گروپ فیملی تکافل تنخواہ کے تسلسل کا پلان

ای ایف یو لائف کے تنخواہ کے تسلسل کا پلان کسی غیر اتفاقّی صورت حال میں آمدنی کے جاری رہنے کاایک خاص انتظام ہے۔ تنخواہ کا تسلسل اہل خانہ کو، بڑی حد تک، انکو وہ معیارِ زندگی برقرار رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے جس کے وہ عادی ہوچکے ہوں۔ مزید یہ کہ یہ پلان ملازمین کو یہ ذہنی آسودگی مہیّا کرتا ہے کہ اگر خوانخواستہ انہیں کچھ ہوجائے تو انکے اہل خانہ مالی طور پر محفوظ رہیں گے۔

تنخواہ کے تسلسل کا پلان درج ذیل مراعات پیش کرتا ہے

  • تنخواہ سے منسلک تکافل تحفظ جوملازم کی ضرورت کے مطابق ڈھالا جاسکتا ہے۔
  • تنخواہ میں بتدریج اضافے جنہیں افراط زر کے اثرات کا سامنا کرنے کیلئے اسکیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
  • پریمےئم کی ادائیگیوں میں سہولت جو سالانہ یا ماہانہ بنیاد پر کی جاسکتی ہیں۔
  • ملازمین کی ادارے سے وفاداری اور قیام جیسے مقاصد اعلیٰ طور پر حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
  • طبعی وفات کی صورت میں رکاوٹوں سے آزاد بیمے کا تحفظ۔

[accordions autoHeight=’true’]

ای ایف یو گروپ فیملی تکافل تنخواہ کے تسلسل کا پلان لائف اسکیم آجروں کو اضافی دستیاب فوائد کی ایک جامع حد سے انتخاب کرکے انکی مخصوص ضروریات کے مطابق پیکیج کو ڈھالنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ تمام تحفّظات ۲۴ گھنٹے کی بنیاد پر بین الاقوامی طور پر حاصل ہیں اور اس میں جائے ملازمت پر موجودگی اور غیر موجودگی، دونوں صورتوں میں خطرات کا تحفّظ حاصل ہے۔ ہر چند کہ اضافی فوائد کچھ شرائط پر مبنی ہیں لیکن وفات کی صورت میں حاصل بنیادی فائدہ ہر پابندی سے آزاد ہے اور ہر صورت میں قابل ادائیگی ہوگا۔ دہشت گردی کے واقعات جیسے کہ آتشیں اسلحہ ، قتل، حملہ یا چھپ کر قتل کیا جاتا ، ان سب کو تحفّظ حاصل ہے۔

  • حادثاتی معذوری کی صورت میں فائدہ: اپنا یا اسی نوعیت کا پیشہ
  • اس فائدے کے تحت، اگر کسی حادثے کی باعث مکمل اور مستقل طور پر معذوری ، ممبر کو اپنا پیشہ یا ایسا ہی کوئی پیشہ جس کا وہ تعلیم، ٹریننگ یا تجربے کے اعتبارسے مناسب طور پر اہل ہواختیار کرنے سے روکے تو اس کو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل فراہمی کی جاتی ہے۔

  • حادثاتی معذوری کی صورت میں فائدہ: کوئی بھی پیشہ
  • اس فائدے کے تحت، اگر کسی حادثے کی باعث مکمل اور مستقل طور پر معذوری ، ممبر کو اپنا پیشہ یا کوئی اور پیشہ کرنے سے روکے تو اس کو بنیادی بیمہ شدہ مجموعے کی مکمل ادائیگی کی جاتی ہے۔ اس فائدے کا بنیادی مقصد آپ کے گروپ کے افراد کو مالی تحفّظ فراہم کرنا ہے۔

  • قدرتی معذوری کی صورت میں فائدہ
  • اس فائدے کے تحت، اگر معذوری کسی قدرتی وجوہات کی بنا ء پر ہوئی ہو تو بنیادی بیمہ شدہ رقم کی مکمل ادائیگی کی جاتی ہے۔

اس سلسلے میں آجر سے جو بنیادی مواد درکار ہے وہ ملازمین کی فہرست ہے جس میں ان کے نام، تاریخ پیدائش ، انفرادی پرووڈنٹ فنڈ بیلنس، ملازمت کوڈ نمبر یا ایسا ہی کوئی اور شناختی کوڈ اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر۔

یکساں تحفّظ کی صورت میں مزید کوئی تفصیلات درکار نہیں ہونگی۔

درجوں کے اعتبار سے تحفّظ کی صورت میں جو تنخواہوں سے ، عہدے سے، مدّت ملازمت سے یا کسی اور تبدیلی سے منسلک ہو، تو یہ سب تفصیلات ہر ملاز م کے لئے مہیّا کرنی ہونگی۔ یہ معلومات بیمہ شدہ رقم کا حسا ب لگانے کیلئے درکار ہیں اور ہر تجدیدی تاریخ پر درکار ہونگی۔

کمی بیشی کا بروقت ردّوبدل کیا جاسکتا ہے اگر ملازمین کی ادارے میں آمد /روانگی ، نام ، تاریخ پیدائش، قومی شناختی کارڈ نمبر اور ادارہ چھوڑنے یا ادارے میں آمدکی تاریخوں سے بروقت آگاہ کردیا جائے۔

ای ایف یو لائف میں، ہم آپ کو بہترین خدمات مہیّا کرنے کیلئے اور آپ کی امید سے بڑھ کر خدمت کیلئے کوشاں ہیں ۔ صارفین کیلئے ایک دوستانہ خدمت اور ایک سرگرداں مشورہ دینے والے افراد کی موجودگی میں ، ہم ہمہ وقت آپ کو اپنی بہترین توجّہ کا یقین دلاتے ہیں۔

:ہم نے بہت سخت قسم کے خدمات کے معیار مقرّر کئے ہوئے ہیں تاکہ ہم اپنے صارفین کو مستقل بنیاد پر مطمئن رکھ سکیں

  • کلیم کی دستاویزات جمع کرانے کے سات دن کے اندر اندر کلیم کا تصفیہ۔
  • کاروباری معلومات پر تین دن کے اندر اندر جوابی اقدام۔
  • زیادہ سے زیادہ معیاری خدمات کو یقینی بنانے کیلئے آئی ایس او ۲۰۰۸۔۹۰۰۱ سرٹیفائڈ شدہ امورِکار کے طریقہ ہائے۔
  • تکافل کے مضبوط پس منظر سے آشنا بہترین طور پر تربیت یافتہ عملہ۔
  • صارف سے شرحِ نرخ کی درخواست کے وصولی کے تین دن کے اندر اندر شرحات کی تیاری۔

[/accordions]