پیارے دوستو،
سب سے پہلے آپ کو ایک پُر مسرّت اور مبارک ماہِ رمضان کی مبارک باد۔
سال ۲۰۱۵ء نے ہمیں کئی سنگ میل عبور کرنے میں مدد دی ۔ آپکی کمپنی کے زیرِانتظام یونٹ سے منسلک تمام فنڈز کے اصل اثاثوں کی قدر، ۲۰۱۵ء میں ۸۱.۵ بلین روپے تک بڑھ گئی۔ جس کے باعث ہم پاکستان میں اثاثوں کے سب سے بڑے منتظم قرار پائے۔ کمپنی کے اثاثوں کی جملہ قدر ۹۱.۳ بلین روپے تک بڑھ گئی۔ بعد از ٹیکس ، منافع ۴۷۵.۱ بلین روپے تک بڑھ گیا۔ یہ اضافہ ۵۵ فیصد رہا، جس کے نتیجے میں فی حصص آمدنی ۷۵.۱۴ روپے رہی۔
دورانِ۲۰۱۵، کمپنی نے ، انفرادی بیمہ حیات اور تکافل سیلز فورس ، بینک کے شرکاء اور گروپ فوائد مارکیٹنگ ذرائع کے توشّط، سے اپنے تکافل آپریشنز کا آغاز کیا۔کمپنی کو امید ہے کہ کاروبار کا یہ نیا ذریعہ وقت کے ساتھ پروان چڑھے گا اور کمپنی کی مکمل کارکردگی میں مخصوص کردار ادا کرے گا۔اپنے صارفین کیلئے،ہم ہمیشہ معیار کی خدمات اور ان کی ضرورت کے مطابق مسائل کے حل کے لئے اپنی توجّہ مرکوز رکھتے ہیں اور ہمارے ساتھ اُن کی مالی منصوبہ بندی میں کامیابی کی امید رکھتے ہیں۔
ہم نے ادارے کے فروغ کیلئے ایک طویل المّت پیش بندی سے نئے چیلنجز کی ذمّہ داری لی ہے ۔ہم اپنے صارفین کے بہتر مستقبل کے تحفّظ کیلئے پیش بندی کے ذریعے اور کامیاب ہوکر، اختراعی اور مستعدطور پر، چیلنج کا سامنا جاری رکھیں گے تاکہ ہم اپنے صارفین کو اس ہر پل بدلتی دنیا میں مسلسل اعلیٰ تریں اقدار فراہم کرسکیں۔
ہم آنے والے کئی برسوں تک آپ کی خدمات کے لئے حاضر رہنے کی متمنّی ہیں۔